Monday, April 29, 2024
HomeLatest || تازہ ترینملفوظات حکیم الامت

ملفوظات حکیم الامت

ملفوظات حکیم الامت

عرض ناشر

الحمد لله وسلام على عباده الذين اصطفى

ملفوظات اولیاء اللہ کے اس دلنشیں کلام کو کہا جاتا ہے جو وہ امت مسلمہ کے سامنے اپنے گہرے مشاہدات و تجربات اور علوم و معارف لدنیہ کی روشنی میں پیش کرتے ہیں اور جن کے جمع کرنے کا اہتمام ہمیشہ سے ہوتا چلا آ رہا ہے ، نبی آخر الزمان احمد مصطفی محمدمجتبی اے کی لسانی گہر بار ہے جو موتی نکلے، صحابہ کرام کی شان عشق نے بڑے اہتمام کے ساتھ اسے ضبط فرمایا اور پوری امانت ؟ دیانت کے ساتھ آنیوالی نسلوں کے سپرد کیا ان موتیوں کا نام اصطلاح شرع میں ” حدیث ہے جو قرآن حکیم کی علمی اور عملی تشریح بھی ہیں اور اسلامی اصولوں میں سے قرآن حکیم کے بعد دوسری بڑی بنیاد بھی ، یعنی وہ بڑی بنیاد جس پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے بعد صحابہ کرام ، تابعین، تبع تابعین، فقہائے کرام اور اولیاء اللہ نسل بعد نسل اسلام کی دعوت کو نئے نئے اسلوب کے ذریعہ لوگوں تک پہنچاتے رہے ان کی پر اثر باتوں سے بالوں کا زنگ ڈھلتا رہا اعمال شرعیہ اور رسوم و رواج کے درمیان تمیز قائم ہوتی رہی اور حق کی وضاحت کا عمل مسلسل جاری رہا اولیاء اللہ ک مختصر مگر دلنشیں باتیں لوگوں میں حیران کن انقلاب بر پا کرتی ہیں اور ان کی بدولت مسلمانوں کی تعلیم وتربیت اور ان کے تزکیہ نفوس میں بہت گہرے اور دور رس نتائج اور اثرات مرتب ہوئے اور یہ انہیں صاحب دل صاحب علم و عمل، بوریا نشین ، درویشان خدا مست کی باتوں کا اثر ہے کہ مرور زمانہ کے باوجود دین کی علمی اور عملی شکل بالکل نکھری ہوئی ہے اور آج بھی اخلاص کے ساتھ عمل کر نیو الے کیلئے دین حق پوری طرح واضح ہے اولیاء اللہ کی انہیں دلنشیں باتوں کا دوسرا نام ” ملفوظات” ہے۔ ملفوظات کے اس طویل سلسلہ میں سب سے اہم الافاضات الیومیہ کا سلسلہ ہے جو اس وقیت آپ کے سامنے ہے یہ کتاب ایک بارتھانہ بھون اور دوسری بار کراچی میں طبع ہوئی مگر اب عرصہ سے ناپید تھی اور شائقین دلچسپی سے اس کے منتظر تھے اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان کو اس کی طباعت کی توفیق عطا فرمائی اور اب یہ کتاب آپ کے سامنے ہے سابقہ اشاعتوں اور ملفوظات پر عنوان موجود نہ تھے ، اس مرتبہ عنوانات کا اضافہ کر دیا گیا ہے تا کہ قاری کو سہولت ہو جائے ، اس کی ابتدائی تین جلدوں پر عنوانات محسن و مشفق دوست مولا نا محمود اشرف صاحب عثمانی مدظلہ العالی نے لگائے ہیں جبکہ باقی ۲ جلدوں پر ہمارے محترم بزرگ جناب محمد اقبال قریشی صاحب مدظلہ العالی ( ہارون آباد ) نے عنوانات

تحریر فرمائے ہیں، اللہ تعالی ان دونوں حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے ، آمین۔

قارئین سے درخواست ہے کہ تاثیر کیلئے بھی دعاء فرما ئیں کہ یہ سلسلہ مکمل ہو جائے اس وقت تک الحمد للہ پچیس جلدیں شائع ہو چکی نہیں باقی سات جلد میں زیر طبع ہیں اس طرح ان شاء اللہ یہ سیٹ بتیں جلدوں میں مکمل ہوگا۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین،

فقط محمد الحق عفی عنہ

اظہار مسرت و تحسین

از حضرت اقدس مرشد و مربی مولانا الحاج محمد شریف صاحب رحمہ اللہ خلیفه ارشد حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی قدس سره )

بسم الله الرحمن الرحيم

مجھے دلی خوشی ہے کہ عزیز القدر حافظ محمد الحق صاحب مجدد الملت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمتہ اللہ علیہ کی تالیفات شائع کرنے کے حریص ہیں انہیں حضرت سے صرف محبت ہی نہیں محبت کا نشہ ہے، حضرت کے مسلک اور مذاق کی تبلیغ کے بہت خواہشمند ہیں اور زر کثیر صرف کر کے حضرت کی کتابیں جو نایاب ہیں چھپواتے رہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی سعی کو قبول فرما کر ناظرین کیلئے نافعیت اور ہدایت اور ان کے لئے سرمایہ آخرت بنا دیں ، دعاء گو!

احقر محمد شریف عفی عنہ

Malfoozat -e- Hakeem -ul- Ummat (r.a)

Shaykh Ashraf Ali Thanvi (r.a)

Read Online

Volume 1 Volume 2 Volume 3 Volume 4 Volume 5 

Volume 6 Volume 7 Volume 8 Volume 9 Volume 10

Volume 11 Volume 12 Volume 13 Volume 14 Volume 15 

Volume 16 Volume 17 Volume 18 Volume 19 Volume 20

Volume 21 Volume 22 Volume 23 Volume 24 Volume 25 

Volume 26 Volume 27 Volume 28 Volume 29 Volume 30

 

 Download

Volume 1 [15] Volume 2 [58] Volume 3 [48] Volume 4 [50]  Volume 5 [48] 

Volume 6 [48] Volume 7 [51] Volume 8 [52]  Volume 9 [48] Volume 10 [47]

Volume 11 [31] Volume 12 [30] Volume 13 [40] Volume 14 [30]  Volume 15 [37] 

Volume 16 [32] Volume 17 [39] Volume 18 [36]  Volume 19 [59] Volume 20 [41]

Volume 21 [48] Volume 22 [34] Volume 23 [72] Volume 24 [36]  Volume 25 [16] 

Volume 26 [61] Volume 27 Volume 28 [76]  Volume 29 [56] Volume 30 [41]

 

 

RELATED ARTICLES

7 COMMENTS

  1. ASSALAM O ALAIKUM
    MAI AAP KA TAHE DIL SE MASHKOOR HOON KE AAP KI WAJA SE HUMEIN ITNI BAHTREEN KUTUB KA MUTALA KARNE KA MOQA MIL RAHA HAI
    ISI TARAH KHUTBAT E ZULFIQAR KA BHI INTEZAAR HAI
    SUBHANNALLAH N JAZAKALLAH

  2. Assalamu alikum
    Maa shaa allah,Allah taala brkat ataa farmay. Deen ki khidmat ka Bohut zabardast kam horaha oay, Allah taala aap hazaraat kw buhot buhot jazaay khair ataa farmaay, awar ham sab musalmano ko is say mustafeed farmay, awar allah kareem hamay bi deen ki sahee samajh ,is par amal awr is khidmat ki tawfeeq ataa farmaay.
    ( SHAUKAT ALI QASMI)

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular