Wednesday, April 17, 2024
HomeLatest || تازہ تریندلیل و استدلال

دلیل و استدلال

دلیل و استدلال

دلیل واستدلال تعارف، اقسام ضوابط اور احکام

جس میں دلیل و استدلال کا مفہوم طریقہ کار، مختلف لوم وفنون میں استعمال ہونے والے دلائل، دلیل کی صحت کی شرائط ، دلیل کے سقم کی وجوہات واسباب ، مغالطات کا مفہوم اور بنیادی اقسام، علم منطق کا مغز و غایت ، دین و شریعت میں عقل کی حیثیت واہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

تالیف: مفتی عبید الرحمن صاحب

جامعه محمد یه مایار ، مردان

مكتبة دار التقوی، مردان

تعارف کتاب

یہ ایک حقیقت ہے کہ ابتدائے آفرینش سے انسان دلیل اور صحیح استدلال کا بڑا قدر دان واقع ہوا ہے کیونکہ دلیل ایک ایسی قوت ہے جس کے ذریعے کسی بھی فکر اور نظرئے کو مسلط یا زیر کیا جاسکتا ہے، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دلیل کلام کے اندر ایک روح کا کام کرتی ہے جو بالکل فضول اور بے جان بات کو انتہائی جاندار بنا کر منوا لیتی ہے، دلیل ایک ایسا حسن ہے کہ سنگ دل اور لاپر واہ شخص کو موم کر کے آمادہ کر لیتی ہے، دلیل کی حیثیت کبھی بھی ایک مؤثر دواء سے کم نہیں ہوئی جو شک اور تذبذب کے شکار مریض کی تسلی بخش تشفی کراتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ عام معمول کی زندگی میں بھی ہوشمند افراد بغیر دلیل کے کسی بات کی طرف خاص التفات نہیں کرتے اور جو حضرات علمی ماحول کے عادی ہیں ، ان کے لئے تو ایسی بات درد سر اور سخت بوجھ کا باعث بنتی تخصص ہے، ہمیں بھی اس بات کا بارہاں تجربہ ہوا، سن 2021ء میں جب کی فی الفقہ کے لئے مؤلف کتاب محسنی و استاذی مفتی عبید الرحمن صاحب دامت فیوضہم کی خدمت میں حاضر ہوا، داخلہ لیا اور باقاعدہ اسباق کا آغاز ہوا، تو ” الاشباہ والنظائر ” کے درس کے دوران اور فقہی مجالس میں مناقشہ کے اندر اور بالخصوص اُصولِ فقہ میں حضرت شاہ اسمعیل شہید کا ایک مختصر متن شامل نصاب تھا، بھر پور تنقیدی انداز میں اس کا درس ہوتا تھا، 

 

DALEEL O ISTIDLAL

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

درجہ اولی نصاب

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular