Friday, April 19, 2024

حیات الصحابہ

حیات الصحابہ

مولانا یوسف کاندھلوی

عرض مترجم

الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى

حضرات صحابہ کر امر اجمعین دین کی بنیاد ہیں، دین کے اول پھیلانے والے ہیں۔ انہوں نے حضور اقدس صلى الله عليه وسلم سے دین حاصل کیا اور ہم لوگوں تک پہنچایا۔ یہ وہ مبارک جماعت ہے کہ جس کو اللہ جل شانہ نے اپنے نبی پاک صلى الله عليه وسلم اور پیارے رسول کی مصاحبت کے لئے چنا اور اس کی مستحق ہے کہ اس مبارک جماعت کو نمونہ منا کر اس کا اتباع کیا جائے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرمایا کرتے تھے کہ جسے دین کی راہ اختیار کرنی ہے تو ان کی راہ اختیار کرے جو اس دنیا سے گزر چکے ہیں اور وہ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کے صحابہ ہیں ، جو اس امت کا افضل ترین طبقہ ہے۔ قلوب ان کے پاک تھے ، علم ان کا گہرا تھا۔ تکلف اور تصنع ان میں کا لعدم تھا اللہ جل شانہ نے انہیں اپنے نبی کی صحبت اور دین کی اشاعت کے لئے چنا تھا، اس لئے ان کی فضیلت اور بر گزیدگی کو پہچانو، ان کے نقش قدم پر چلو اور طاقت بھر ان کے اخلاق اور ان کی سیرتوں کو مضبوط پکڑو، اس لئے کہ وہی ہدایت کے راستے پر تھے۔ (مشکوۃ)

جناب نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی پاک زندگی کو پہچاننے کے لئے حضرات صحابہ ہی کی زندگی معیار ہو سکتی ہے کیونکہ یہی وہ مقدس جماعت ہے جس نے پر اور است مشکوۃ نبوت سے استفادہ کیا اور اس پر آفتاب نبوت کی شعائیں بلا کسی حائل و حجاب کے بلاواسطہ پڑیں ان میں جو ایمان کی حرارت اور نورانی کیفیت تھی وہ بعد والوں کو میسر آنا ممکن نہ تھی۔ اس لئے قرآن حکیم نے من حیث الجماعت اگر کسی پوری کی پوری جماعت کی تقدیس کی ہے تو وہ حضرات صحابہ کرام ہی کی جماعت ہے ، اس لئے کہ اس کو مجموعی طور پر راضی و مرضی اور راشد و مر شد فرمایا ہے۔ اسی لئے استمرار کے ساتھ امت مسلمہ کا یہ اجماعی عقیدہ ہے

مولانا محمد الیاس صاحب بارہ بیوی ( مقیم جنگلہ والی مسجد ، بستی حضرت نظام الدین دہلی ) کی اشاعت کے بعد موخر الذکر کو اساس بنا کر ترجمہ کی تکمیل کی، ترجمہ میں سادہ اور عام فہم زبان کا بطور خاص اہتمام والتزام کیا گیا ہے تاکہ دینی اصطلاحات سے ناواقف عمومی استعداد کے اہل ایمان بھی بے تکلف استفادہ کر سکیں۔

اللہ تبارک تعالٰی اس ترجمہ کو قبول فرما کر امت مسلمہ کے لئے مفید بنائے اور حضور اکرم والی عالی محنت پر امت کے پڑ جانے اور عملاً حضرات صحابہ کرام والی زندگی اختیار کرنے کے لئے اس کتاب کو ذریعہ قویہ فرمائے ، آمین۔

مترجم ، معاونین ترجمہ اور کتابت و طباعت میں اعانت کرنے والے تمام حضرات کے لئے دعاء خیر کی درخواست ہے۔

محمد احسان الحق

Hayat ul Sahabah (Urdu) – 3 Volumes –

By Shaykh Muhammad Yusuf Kandhelvi (r.a)

 

Read Online

Volume 1 Volume 2 Volume 3

Version 2

Volume 1 Volume 2 Volume 3

Download

Volume 1 (32) Volume 2 (40) Volume 3 (44)

Version 2

Volume 1 [87] Volume 2 [117] Volume 3 [111]

English Translation

RELATED ARTICLES

6 COMMENTS

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular