Monday, April 29, 2024

حیات ابو المحاسن

Read Online

Hayat e Abul Mahasin By Mufti Akhtar Imam Adil Qasmi حیات ابو المحاسن

Download (15MB)

Link 1      Link 2

حیات ابو المحاسن 

مؤلف: مولانا اختر امام عادل

حضرت ابو المحاسن مولانا سید محمد سجاد برصغیر کی سوا سو سالہ تاریخ میں وہ واحد شخصیت ہیں جہاں علم وتقوی کے ساتھ گہرا سیاسی شعور ملتا ہے۔ جنہوں  نے ملت کے لئے اس ملک میں کئی نقوش چھوڑے۔ کئی تحریکات اور جماعتوں کے بانی ہیں۔ لیکن ہمیشہ اپنےکو عہدوں اور مناصب سےدور رکھا۔ اور خاموش قیادت کی وہ نظیر قائم کی جو تاریخ میں کمیاب نہیں نایاب ہے۔ جمعیة علماء ہند۔ امارت شرعیہ۔ دارالقضاء جیسی تحریکات اور اداروں کے آپ بانی ہیں۔ ان چیزوں کا اولین تصور آپ ہی نے پیش کیا۔ مگر یہ تاریخ کا حیرت انگیز المیہ ہے کہ ایسے مخلص قائد کو آہستہ آہستہ فراموش کردیا گیا۔ وقفہ وقفہ سے بعض مجموعہائے   مقالات ضرور شائع ہوئے۔ لیکن آپ کی باضابطہ سوانح وفات پر اسی سال گذر جانے کے بعد بھی نہیں آسکی۔ حضرت مولانا اختر امام عادل صاحب  نے اس قرض کو چکانے کی کوشش کی ہے۔ اور ایک مبسوط سوانح تیار کی ہے۔ کتاب کا رسم اجراء مونگیر بہار  کے مولانا محمد علی مونگیری انٹرنیشنل سیمینار میں ٨ دسمبر ٢٠١٩ء میں انجام دیا گیا۔ قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular