Friday, March 29, 2024
HomeLatest || تازہ ترینان پیج سیکھیں

ان پیج سیکھیں

ان پیج سیکھیں

مکمل ان پیج پہلی مرتبہ اردو زبان میں آرام سے سیکھیں

حرف آغاز

اردو سافٹ ویئر کی سولہ سالہ تاریخ میں یہ پہلی زبردست کامیابی ہے کہ ان پیج اردو کتابت کی تمام تر خوبیوں اور نئی تکنیک کی ساری سہولتوں کے ساتھ کامرانی کی طرف گامزن ہے۔ جس طرح ہر نئی ایجاد اور فن ہر دور میں ترقی کرتا ہے اور ہرفن کی ترقی کا راز اس کی ساخت اور پائیداری پر منحصر ہوتا ہے اُسی طرح ہر وہ فن جس قدر آسان اور کم لاگت کا ہوتا ہے ضرورت مندوں میں اتنی ہی جلدی اپنی جگہ بنالیتا ہے۔ سیکھنے کے خواہشمند اس کی طرف جلد مائل ہوتے ہیں اور جلد کامیاب ہوتے ہیں۔ خوشنویسی ایک بہت ہی قدیم فن ہے جس کا عروج آج بھی جاری ہے۔ اس سے کوئی بھی ذی شعور فردا نکار نہیں کرسکتا۔ اس فن کو گزشتہ دو دہائی سے کمپیوٹر پر لانے کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں پہلی کامیابی یکم اکتوبر ۱۹۸۱ء کو حاصل ہوئی کہ جب اُردو کا پہلا کتابت کمپیوٹر روز نامہ جنگ کراچی میں کام کرنے لگا۔ لیکن اس کے سٹم کافی مہنگے تھے جو کہ ہر اخباری ادارہ کے قوت برداشت سے باہر تھا۔ اس کے بعد بھی مختلف حضرات مختلف طریقے سے کتابت کو کمپیوٹر پر لانے کی کوشش کرتے رہے جس میں کچھ لوگ کامیاب بھی ہوئے لیکن ان سافٹوئیرز کی سہولتیں محدود اور قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے عام نہ ہو سکے اس دوران بھی کتابت کو مکمل طریقے سے کمپیوٹر پر لانے والوں کی جماعت خاموش نہیں رہی بلکہ ان کی جہد مسلسل رنگ لائی اور آخر کار ان پیج اردو کے نام سے ایک مکمل اردو سافٹ ویئر پیج نومبر ۱۹۹۵ء میں عوام کے سامنے آگیا۔ گزشتہ تئیس ماہ کے دوران اسکے دورژن (version) عوام کی خدمت میں پیش کئے گئے جو اپنی نئی خوبیوں کے ساتھ مقبولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اسے استعمال کرنے والے ہندوستان میں سب سے پہلے پہلشر ربانی بک ڈپو دہلی ہیں۔ اخبارات کے میدان میں دنیا کا سب سے عظیم اُردو ادارہ ” جنگ گروپ آف پبلی کیشنز کراچی پاکستان ہے۔ ہندوستان میں اخبار کیلئے استعمال کرنے والے سب سے پہلے بمبئی سے شائع ہونے والا مقبول عام روز نامہ ” انقلاب“ ہے ان پیج اردو استعمال کرنے والا’ انقلاب وہ پہلا ادارہ ہے جو اس کا مکمل استعمال کر رہا ہے، اس سے منسلک کا تب حضرات نے بھی ٹرینگ حاصل کی اور اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان پیج اردو جو کہ خاص طور سے اردو کیلئے ایک مکمل لے آؤٹ سافٹ وئیر پیکیج ہے اس میں کتابت کی تمام خوبیاں موجود ہیں اگر یہ کہا جائے کہ ایک کا تب ہی اس کا زیادہ بہتر استعمال کر سکتا ہے تو بے جانہ ہوگا۔ اس سافٹ وئیر کے بارے میں مزید معلومات عوام کے سامنے رکھ دی جائے تو اُردو داں طبقہ کو اپنی ضرورتوں کو سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔ اردو میں استعمال ہونے والا خط نستعلیق کہلاتا ہے ” ان پیج اُردو میں جس خط کو بنیاد بنایا گیا ہے وہ ” نوری نستعلیق“ ہے جو مرزا نور احمد مرحوم سے منسوب ہے۔ چونکہ نستعلیق خط کی بناوٹ و ساخت دنیا کی دوسری زبانوں سے مختلف ہے کسی بھی زبان میں ایسے خطوط کم ہیں جس کے جوڑ اوپر کی طرف

بڑھتے جاتے ہوں عام طور سے دیگر زبانوں کے خطوط افقی (Horizontal) صورت میں ایک حرف دوسرے سے مل کر لفظ کو مکمل کرتا ہے جبکہ خط نستعلیق میں ایک حرف کو دوسرے حرف سے ملانے کے بعد ماقبل میں سے تمیں ڈگری کے مابین اوپر کی طرف بڑھتا ہے کسی بھی زبان کے خط (Script) کو سافٹ ویئر میں ڈالنے کیلئے دوصورتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کیرکٹر (Character) دوسرا لیچر (Ligature) کیرکٹر بیسڈ میں حروف اور اشارے (Letters & Vowels) سب الگ الگ ہوتے ہیں مطلوبہ لفظ کو حاصل کرنے کیلئے ان حروف کو بالترتیب ٹائپ کیا جاتا ہے حروف ایک دوسرے سے مل کر لفظ کومکمل کر دیتا ہے اور نیچر بیسڈ میں مکمل لفظ یا وہ حصہ جو کئی حروف سے مل کر بنتے ہیں پورے کا پورا اسکین کر کے ڈال دئے جاتے ہیں یا سافٹ وئیر کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں۔ چونکہ نستعلیق میں کسی بھی لفظ کو لکھتے یا کتابت کرتے ہیں تو ایک دوسرے سے ملنے والے حرف مابعد سے ملنے والے حرف کی وجہ سے ماقبل اوپر کی طرف ہیں سے تمیں ڈگری کے مابین بڑھتا رہتا ہے اس لئے کچھ الفاظ جس میں زیادہ حروف ہوتے ہیں زیادہ اوپر ہوکر دوسری سطر سے ٹکرا جاتی ہے جو کہ اردو اسکرپٹ کیلئے بہت بڑی خرابی تسلیم کی جاتی ہے۔ لیچر بیسڈ اس کے برعکس ہے اس میں کتابت کے مطابق بڑے الفاظ کو مخصوص انداز میں مختصر کر دیا جاتا ہے اس لئے اس کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔ ” ان پیج اردو میں یہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے تقریباً اٹھارہ ہزار سے بھی زائد مرکبات اسکین کر کے ڈالے گئے ہیں جو اردوزبان میں مروج ہیں ۔ ان پیچ اُردو مائکروسافٹ کارپوریشن کے ذریعہ بنائے گئے کسی بھی ونڈوز مثلاً 95.1 Windows پررن کرتا ہے جس کی وجہ سے ونڈوز کی تمام خصوصیات ان پیج میں دستیاب ہو جاتی ہیں اور ونڈوز میں موجودہ ساری سہولتیں بھی ۔ انگریزی کے کام کیلئے ونڈوز پر دستیاب سارے فاؤنٹ ان پیج میں مہیا ہو جاتے ہیں مزید مائیکروسافٹ لائبریری سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ان پیج اردو میں انگلش اردو کے علاوہ فارسی عربی اور سندھی کیلئے مکمل فیچر موجود ہیں۔ دیگر کسی بھی زبان کے محل کو ان بیچ میں آسانی سے ملایا جاسکتا ہے۔ عربی، فارسی ،سندھی اور اردو کے علاوہ کسی زبان کا کوئی بھی خط انگلش فاؤنٹ مینو کیساتھ دستیاب ہے۔ عربی فارسی اور اردو کیلئے علیحدہ مینو ہے کیونکہ یہ تینوں زبان آپس میں ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں۔ اب تک ان میں درجنوں فیچرز کا اضافہ کیا جا چکا ہے جو عام طور پر دوسرے سافٹ وئیرز میں موجود نہیں تھے۔ نئی خصوصیات میں عربی اور فارسی کی مکمل سہولیات موجود ہیں جیسے عربی کشیدہ عربی ” Full stop حرکات و اعراب ۔ اُردو کے فیچرز میں تخلص کا مد سنگل کوٹ ڈبل کوٹ ، اعداد کے مابین کا قومہ، گولة ، وغیرہ۔ اس کے علاوہ تزئین (Decorative Work) کیلئے کورل ڈرا 5.0 یا اس سے آگے کے ورزن کیساتھ وصال۔سائنس اور ریاضی کے کام کیلئے ایکویشن ایڈیٹر کے ذریعہ سہولت مونو ٹائپ کے کی بورڈ کے علاوہ دیگر مروّجہ اور صوتی کی بورڈ ۔ اس کے علاوہ اپنی سہولت کے مطابق کی بورڈ بدلنے کی سہولت پرنٹنگ میں اسپارٹ کلر سپریشن (Spot Color Separation) تھمب نیل اور آٹو ٹائلڈ پرنٹنگ۔

دورانِ استعمال مختلف حضرات نے مختلف تجربات کئے ۔ اُن میں سے کچھ لوگوں نے ہمیں اپنے تجربات بھی ارسال کئے۔ یقینا ہمیں اُن لوگوں کے تجربات، مفید مشورے مشعل راہ ثابت ہوئے ۔ ہم نے اُن کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں پوری تن دہی سے کام لیا۔ ابتدا سے اب تک اس میں بہت ساری خامیوں کوخو بیوں میں تبدیل کیا گیا اور آج بھی ہم اسے بہتر سے بہتر بنانے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں ۔ کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ ان پیج کو مزید آسان بنایا جائے تا کہ اسے زیادہ سے زیادہ افراد سیکھ سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اُن میں انگریزی کم جاننے والے اور ان پیچ اُردو کو سیکھنے کے خواہشمند افراد بھی شامل ہیں ۔ اُن کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان پیج اُردو کے طریقہ استعمال کی کتاب یعنی مینول کو اُردو میں چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آن لائن پڑھیں

ان پیج سیکھیں
ان پیج سیکھیں

ڈاون لوڈ کریں

 

ان پیج 2021 میں مفت ڈاون

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular