Tuesday, April 23, 2024
HomeLatest || تازہ ترینانوار حج و عمرہ

انوار حج و عمرہ

انوار حج و عمرہ

حرف آغاز

حج اور عمرہ کا سفر عشق و محبت کا سفر کہلاتا ہے، جسے قدموں پر چلتے ہوئے ہی نہیں اگر پلکوں کے بال بھی کیا جائے تب بھی اس سفر کا حق اداء نہیں ہو سکتا۔ قدیم زمانے میں جبکہ جانوروں کی پشت پر جھومتے ہوئے اور سمندری جہازوں میں ڈولتے ہوئے یہ سفر کیا جاتا تھا تو جو مشقتیں اور ریاضت و مجاہدہ کی شکلیں پیش آتی تھیں انہیں آج کے اسباب و وسائل سے مالامال دور کا حابی یا عمرہ کرنے والا جھلا کیسے اور کس طرح سمجھ سکتا

ہے جو پر سکون اور پرتعیش سفر کرتے ہوئے ہواؤں کے دوش پر اڑتا ہو امحض چند گھنٹوں ہی میں بیت اللہ کے سامنے پہنچ جاتا ہے۔ یہ الله تعالی کا ہم بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اس سفر کو نہایت آسان اور سہل کر دیا ہے، اب اگر اس میں کوئی محنت اور مشقت ہے تو بس یہی کہ جس قدر بھی ممکن ہو سنت کے مطابق حج اور عمرہ کیا جائے، مسائل شرعیہ کا بھر پور لحاظ رکھا جائے، فسق و فجور اور گناہوں سے پاک ج کیا جائے، احرام اور گرم کی جنایتوں سے حتی الامکان کلی اجتناب کیا جائے ، مناسک حج و عمرہ اور حرمین شریفین کے آداب کا خیال رکھا جائے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ سب کوئی ایسے کام نہیں ہیں کہ جن کیلئے کوئی بہت زیادہ مشقتوں کو جھیلا اور مصائب کو برداشت کیا جائے، اس کیلئے بس صرف اتنی سی بات کی ضرورت ہے کہ حج یا عمرہ کو سنت کے مطابق سیکھ کر کیا جائے اور اس کیلئے اس بات کی ضرورت ہے کہ اس عبادت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جانے سے پہلے اس کو سیکھا جائے ، اس کے مسائل و احکام سے آگاہی حاصل کی جائے ، کیونکہ شرعی مسئلہ کے مطابق جب تک کسی کام کو کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ، اس کا سیکھنا فرض کفایہ ہوتا ہے، لیکن جب کسی کام سے واسطہ پڑ رہا ہو تو اس کے مسائل کو سیکھنا فرض عین ہو جاتا ہے۔ (مرقاة:301/1)

پس اس مسئلہ کے مطابق حج یا عمرہ پر جانے سے پہلے اس کو سیکھنا اور اس کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا لازم اور ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر چلے جانے کی صورت میں وہاں بعض حجاج کرام بڑی فحش غلطیاں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، بلکہ بسا اوقات ان غلطیوں کی وجہ سے دم بھی لازم ہو جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے، جسے جانے

سے پہلے اگر ایک دفعہ اچھی طرح سے پڑھ لیا جائے بلکہ حج یا عمرہ کے سفر میں یہ کتاب اپنے ساتھ رکھی جائے تو ان شاءاللہ اس کی مدد سے حج و عمرہ کی ادائیگی ست کے مطابق کی جاسکتی ہے اور بہت سی غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو نج و عمرہ ہی نہیں بلکہ دین و دنیا کے ہر کام سنت و شریعت کے مطابق کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

اس کتاب کو آسانی کیلئے دو بابوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

(1) پہلا باب:جو عمرہ سے متعلق امور کے فضائل۔

(2)دوسرا باب: جو عمرہ کا طریقہ اور ان کے افعال کا مرتب خاکہ۔

پہلے باب میں مندرجہ ذیل امور کے فضائل ذکر کیے گئے ہیں: (1)ج و عمرہ (2) ج میں خرچ کرنا۔ (3) طواف۔ (4) سعی۔ (5) پیدل حج۔ (6) عرفہ کا دن ۔ (7) حج بدل۔ (8) سفر حج و عمرہ میں مر جانا۔ (9)ز مزم۔ حرف آغاز ] (10)رکن یمانی ۔ (11) حجر اسود (12) حجر اسود کا استلام ۔ (13) مقام ابراہیم ۔ (14) بیت اللہ کو دیکھنا۔ (15) بیت اللہ میں داخل ہونا۔ (16) ترم۔ (17) سر مونڈوانا۔ (18) بیت اللہ شریف۔ (19) ایام تشریق۔ (20) متر واقعہ کی شب. (21) واجب الطواف (22) تلبیہ پڑھنا۔ (23) رمی جمار۔ (24) مسجد خیف۔ اور پھر آخر میں حج کو ترک کرنے کی سخت اور شدید وعید میں ذکر کی گئی ہیں۔

دوسرے باب میں حج و عمرہ کا طریقہ بیان کرتے ہوئے پانی فصلوں میں ان کے بالترتیب افعال ذکر کیے گئے ہیں –

پہلی فصل قبلی افعال: یعنی حج یا عمرہ سے پہلے کرنے کے کام۔ –

دوسری فصل روانگی کے وقت کے افعال یعنی حج یا عمرہ کیلئے روانگی کے کام۔

تیسری فصل عمرہ کے افعال بینی عمر میں کیے جانے والے بالترتیب افعال۔

چوتھی فصل قیام مکہ کے افعال مکہ مکڑ منہ میں رہتے ہوئے کرنے کے کام –

پانچویں فصل کے افعال نینی نجی میں کیے جانے والے افعال۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کتاب کو قبول فرمائے، نافع اور سود مند بنائے ، کتاب کے مرتب اور اس کے جملہ اہل خانہ کیلئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

بندو م سلمان غفرلہ 13 شوال محقم 1440-17 جون 2019

ANWAAR E HAJJ O UMRAH

Read Online

ANWAAR E HAJJ O UMRAH 0000

Download (4MB)
Link 1      Link 2

یہ پوسٹ بھی ضرور دیکھیں: حج عمرہ گائیڈنس ایپلی کیشن

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular