Saturday, July 27, 2024

اہلِ عزم وہمت

اہلِ عزم وہمت

انتساب

پاکستان کے ان تمام شہیدوں وغازیوں کے نام جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بے مثال جد و جہد اور لازوال قربانیوں کے بے شمار باب رقم کئے۔

حرف آغاز

قیام پاکستان کے اوائل ہی سے افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت اور ملی خدمات کی ادائیگی میں پیش پیش رہی ہیں۔ مہاجرین کی آبادکاری کا معاملہ ہو یا 1948ء میں کشمیر کے محاذ پر ہونے والی جنگ 1965ء میں دشمن کی جارحیت ہو یا 1971ء کی جنگ ،کارگل کا معرکہ ہو یا پھر نائن الیون کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ، افواج پاکستان کے سپوتوں نے پاک سرزمین کی حفاظت اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر یقینی بنائی ہے۔ وطن عزیز کے انہی بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج سے تقریبا سواد دو برس قبل 23 مارچ 2018ء ، یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے لئے مختلف جنگوں اور معرکوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے افسروں، جوانوں اور غازیوں کے حوالے سے شعبہ تعلقات عامہ افواج پاکستان نے ایک کتاب ” جنون رخ وفا شائع کی۔ جسے شہداء اور غازیوں کے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ دیگر قارئین نے بھی بہت پسند کیا۔

اب جلال پبلیکیشنز کی جانب سے دوسری کتاب ” اہل عزم و ہمت شائع کی جارہی ہے۔ جس میں تینوں افواج ، بری، بحری، فضائیہ کے ساتھ ساتھ ایف سی، رینجرز ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان کے بہادر عوام کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کتاب میں شامل ہر مضمون ایک ایسا شفاف آئینہ ہے، جس میں شہدائے وطن کے پر انوار خد و خال اور غازیان ملک وملت کے پر خطر حربی معر کے اور ان سے وابستہ رشتے داروں، عزیزوں اور دوستوں کے دلوں کی کیفیت آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے ۔ چونکہ ان تحریروں میں کئی ایسے وقت پر لکھی گئیں جب دہشت گردی اپنے عروج پرتھی ، یا اس کے خلاف کوئی مخصوص آپریشن کیا جارہا تھا۔ اس لئے ان تحریروں میں آپ کو اس وقت کے جذبات و احساسات کا عکس نظر آئے گا۔ وطن کی مٹی اور فرض کی پکار پر لبیک کہنے والوں کی یہ داستانیں پڑھتے ہوئے کئی مرتبہ آپ کی آنکھیں نمناک تو ہوں گی مگر اس کے ساتھ ساتھ فخر و حوصلے کے بذبات بھی مہمیز ہوں گے کیونکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں اور غازیوں کو یاد بھی رکھتی ہیں اور خراج تحسین بھی پیش کرتی ہیں۔ ادارہ ان تمام تحریر نگاروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے ارض پاک کے شہیدوں اور غازیوں سے متعلق اپنی تحریروں کے ذریعے وانگی کا والہانہ اظہار کیا ہے۔ ہمیں امید ہے “جنون رخ وفا کی طرح اس کتاب اہل عزم و ہمت کے مضامین کو بھی قارئین کی جانب سے پزیرائی حاصل ہوگی۔

میجر جنرل بابر افتخار

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز

جنرل ہیڈ کوارٹرز ، راولپنڈی

14 اگست 2020.

ISPR GHQ

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ PDF

دورہ حدیث نصاب اردو شروحات

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد126Biographies of great people || سیرت اکابر148Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم70Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages1Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب217Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books259Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ37Hadith || حدیث39Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت210History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل176Latest || تازہ ترین2768Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات53Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث49Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی19Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی39Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت289Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر118Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین30Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں52Русский(Russian)4د پښتو3قانون مفرد اعضاء48مختلف کتابیں1263مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6