طب یونانی خدمات کا کم از کم معیار
نام کتاب: طب یونانی خدمات کا کم از کم معیار (MSDS Matab – Minimum Service Delivery Standards)
صفحات: 134
ناشر: پنجاب ہیلتھ کیئر، پاکستان
یہ کتاب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شائع کردہ ایک نہایت اہم دستاویز ہے جس میں یونانی طریقہ علاج (1965 UA Practitioners Act) کے تحت خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے کم از کم معیار کو واضح کیا گیا ہے۔ اس میں 17 سٹینڈرڈز اور ان کی جانچ کے لیے 34 انڈیکیٹرز تجویز کیے گئے ہیں، جنہیں علاج گاہوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کتاب میں خاص طور پر ضابطہ اخلاق (Code of Ethics) کو مدنظر رکھتے ہوئے دس بڑے دائرہ ہائے کار (Functional Areas) بیان کیے گئے ہیں، جن میں:
- مریض کی دیکھ بھال
- علاج کی فراہمی
- معیار کا تسلسل (Continuous Quality Improvement)
- انفیکشن کنٹرول
- انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم
- مریض کے تحفظ کو یقینی بنانا
جیسے بنیادی اور عملی امور شامل ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف یونانی معالجین اور مطب کے منتظمین کے لیے ایک رہنما ہے بلکہ صحت عامہ کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک مستند حوالہ بھی ہے۔
آن لائن پڑھیں
ڈاون لوڈ کریں
Discover more from Islamic Books PDF
Subscribe to get the latest posts sent to your email.




