Friday, March 29, 2024

رفیق حج

رفیق حج

عرض مؤلف

مفتی محمد رفیع عثمانی

احکام حج کے متعلق تصنیف و تالیف کا سلسلہ عہد صحاب سے مسلسل جاری ہے۔ سب سے پہلے اس موضوع پر سرکار دو عالم صلى الله عليه وسلم کے مشہور صحابی حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے تالیف فرمائی جن کو حجتہ الوداع میں آپ کا مسز ہونے کی لازوال دولت نصیب ہوئی تھی۔

اس کے بعد کتنے ہی علماء و فقہاء کرام نے اپنے اپنے زمانے میں مختلف زبانوں میں بے شمار کتابیں اس موضع پر لکھی ہیں… اس فقر کتا چ رفیق ج“ کا مقصدا نی کتابوں کے ضروری مسائل، آسان زبان اور آسان تر تیب کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

ناچیز راقم الحروف نے اس کتاب میں سب سے زیادہ استفادہ اپنے والد بزرگوار مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانامفتی مد شفیع صاحب رحمة الله علیه

(1) تدوین حدیث۔(مولانا مناظر احسن گیلانی)ص۲۰

کی نادر کتاب ”احکام حج“ سے کیا ہے، اور جہاں جہاں دوسری کتابوں سے مددلی گئی وہیں ان کا مختصر حوالہ درج کر دیا گیا ہے۔ وہ بھی سب کی سب نہایت مستند کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کی فہرست کتاب کے آخر میں آئے گی۔

اصل خدمت انہی بزرگوں کی ہے، اس ناچیز کا کام محض خوشہ چینی، تشرت و تو، اور ترتیب و بیان کو آسان بنانا ہے۔

اس تالیف کا اصل محرک اسلای جمہوری پاکستان کی وزارت مذہبی امور ہے جس کی فرمائش تھی کہ ایک مختصر کتاب مرتب کر دی جائے جو اول سے آخر تک ج وزیارت کے تمام ضروری مسائل پر حاوی ہو مجھے اس میں اپنا یہ فائدہ نظر آیا کہ یہ کتاب اس مبارک سفر میں جن جان کرام کی رفت بنے گی، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کیا بعید ہے کہ وہ ان کی عبادتوں اور دعاؤں میں اس ناکارہ کا بھی کچھ حصہ لگادے اور اسی کو ذریعہ نجات بنادے۔

باید از من و از جمله جهاں آمین باد

کے مسائل میں تفصیلات اتنی زیادہ اور جزئیات اتنی بار یک ہیں کہ وہ سب بیان کی جاتیں تو کتاب بہت ختم ہو جاتی ہے اس طویل سفر میں ساتھ رکھنا اور اس میں سے اپنی ضرورت کے مسائل تلاش کرنا جاج کرام کو نہایت دشوار ہوتا۔

اس لیے اس بات کی پوری کوشش کی گئی کہ اس زمانہ کے جاری کو جن مسائل کی ضرورت عموما پیش آجاتی ہے وہ سب، زیادہ سے زیادہ آسان اور مختصر انداز میں آسان ترتیب کے ساتھ اس کتاب میں جمع کر دیئے جائیں، اور حجاج کرام کو ایک سے زیادہ کتابیں ساتھ رکھنی نہ پڑیں۔

حرمین شریفین میں حج کے موقع پر ہجوم ہر سال تیزی سے بڑھ رہا ہے، مسائل سے ناواقفیت کی بنا پر بہت سے تندرست نوجوان بھی سخت مشکلات میں گھر جاتے ہیں، خواتین اور ضعیف و بیار حضرات کیلئے تو اور بھی دشواری ہوتی ہے اس لیے جگہ جگہ حجاج کرام کیلئے مفید مشورے بھی لکھ دیئے گئے ہیں، اور جن مسائل میں شرعی طور پر کچھ سہولت ہے ان کو خاص طور سے ہر موقع پر واضح کر دیا گیا ہے۔

امید ہے کہ جارج اور زائرین کرام اگر اس کتاب کا مطالعہ سفر سے پہلے اور سفر کے دوران بغور فرماتے رہے تو بہت کی دشواریوں سے بچ سکیں گے اور انشاءاللہ جو مقبول نصیب ہوگا۔

لیکن پھر بھی انتقات کوئی ایسی صورت پیش آجائے جس کا علم اس کتابچہ میں نہ ملے تو کسی معتبر عالم دین سے دریافت کر لیا جائے۔

حضرات اہل علم سے مودبانه در خواست ہے کہ کوئی غلطی نظر میں آئے تو از راہ کرم مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔

اس کتابچہ کی تیاری میں نوجوان عالم دین مولانا عبدالرؤف صاحب سلمہ جو دارالعلوم کراچی میں عربی کے استاد اور معین مفتی ہیں۔ میرے ساتھ اقل

سے آخر تک برابر کے شریک رہے۔

Rafeeq E Hajj

Read Online


Rafeeq e Hajj 0000

[12 M]

By  Shaykh Muhammad Rafi Usmani (DB)

Download

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular