Site icon E-Islamic Books

الطریق الاسلم اردو شرح مسند الامام الاعظم

Musnad Imam ul Azam Abu Hanifah r.a Urdu Translation By Shaykh Muhammad Zafar Iqbal الطریق الاسلم اردو شرح مسند الامام الاعظم

الطریق الاسلم اردو شرح مسند الامام الاعظم

مسند امام ابوحنیف جو کہ 523 احادیث مبارکہ مشتمل ہے کا اردو ترجمہ، تخریج احادیث، حمل لغات، منفرد اسلوب میں مفہوم حدیث کی وضاحت کے ساتھ

ترجمه: مولانا ظفر اقبال

مسند امام اعظم پی کا مختصر تعارف

یہ کتاب خود حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کی تصنیف و تالیف نہیں ہے بلکہ ان کے بعد ان کے شاگردوں سے نسلا بعد نسل ہم تک نقل ہوئی ہے۔ امام صاحب کی مرویات کو ان کے مختلف شاگردوں اور بڑے بڑے محدثین نے مسانید کی شکل میں لکھا ہے مثلا حافظ محمد بن مخلد بن حفص دوری، حافظ ابن عقده حافظ ابو القاسم حافظ اشنائی ، امام حارثی ، حافظ این عدي صاحب الکامل حافظ ابن شاہین امام دارقطنی حافظ ابو نعیم اصفهانی اور امام ابن عساکر وغیرہ۔

اس وقت جو نسخہ ہمارے یہاں متداول ہے وہ امام حارثی کا جمع کردہ ہے جو وہ امام صاحب سے متعدد واسطوں سے نقل کرتے ہیں، لیکن چونکہ اس کی ترتیب مسانید کی طرز پر ہے اس لیے اس میں امام صاحب کی مرویات ان کے شیوخ حدیث کے حوالے سے منقول ہیں اور کسی خاص ترتیب کے بغیر ہی وجہ ہے کہ اس میں تکرار بھی پیدا ہو گیا ہے اس مشکل کو علا م لتی ہ ے

اور ملا عابد سند بی بی نے حل کیا چنانچہ اول الذکر نے اس کا اختیار کر کے تکرار کو حذف کیا اور معانی الذکر نے اسے ابواب فقہیہ اور کتب حدیث کی ترتیب کے مطابق مرتب کر دیا گویا اس وقت امام صاحب کی یہ تصنیف ہمارے ہاتھوں میں متعدد تبدیلیوں کے بعد پینی ہے۔

راقم الحروف کی دلی تمنا ہے کہ مسند امام اعظم کو اس کے شایان شان طریقے سے اعلی معیار پر شائع کیا جائے اور اس کی باقاعدہ تو بتر قیم اور تخت و تہذیب کی جائے جس کے لیے راقم نے ترقیم وتخرت کا کام تو کر دیا ہے تو سیب و تہذیب بھی کر دی ہے اور مکتبه رمان ” جہاں سے یہ کتاب طبع ہو رہی ہے کو اس کام کی طرف متوجہ بھی کر دیا ہے اور اپنی خدمات انہیں پیش بھی کر دی ہیں الله کرے یہ کام جلد از جلد ہو جائے اور فقہ حنفی اور حدیث کا یہ عظیم ذخیره اعلی معیار پر شائع ہو جائے ۔

مسند امام اعظم کے اس مختصر تعارف کی تکمیل اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک اس کی مرویات اور اس کے راوی صحابہ کرام کا ایک جامع تجزیہ پیش نہ کر دیا جائے چنانچہ ذیل میں اسی کی تفصیل پیش خدمت ہے۔

Musnad Imam -ul- A’zam Abu Hanifah (r.a) Urdu Translation

By Shaykh Muhammad Zafar Iqbal

Read Online

ڈاون لوڈ

Exit mobile version