Site icon E-Islamic Books

اسلام اور تربیت اولاد

IslamAurTarbiyat E Aulaad Volume1 ByShaykhAbdullahNasehAlwanr.a 0000 اسلام اور تربیت اولاد

اسلام اور تربیت اولاد

پیش لفظ

الحمد لله رب العالمين، والعاقبه نامتقين ، والصلاة والسلام علی سید الانبیاء والمسلمین محمد واله وحب

اسلام اور تربیت اولاد کا بھی عجیب لطیفہ ہوا ، ایک روز عصر کے بعد حسب معمول دارالمصنف ہیں تصنیف و تالیف میں مشغول تھا کہ برادر محترم جناب ڈاکٹر عبدالوباب  تشریف لائے ان کے ہاتھ میں کتاب تر بیۃ الاولاد في الاسلام کی دونوں جلدی تھیں ، چند منٹ کی گفتگو کے بعد موصوف نے یہ کتاب راقم کو ہدیہ کرنا چاہی، بنده نے چند وجوہات کی وجہ سے ان سے بیان کر دیا کہ آپ یہ کتاب کسی اور کو دے دی مجھے نہ مطالعہ کی فرست ہے اور نہ میرے پاس وقت ہے، اصرار و انکار کے بعد وہ کتاب یہیں چھوڑ گئے۔

ایک روز عصر کے بعد کام کرنے کو دل نہیں چاہ رہا تھا اس لیے وہ کتاب اٹھا کر اس کی فہرست پر سرسری نظر ڈالی تو بڑی عمدہ اور اپنے موضوع پر نہایت جامع معلوم ہوئی ، اسی وقت مختلف مقامات کا مطالعہ کیا۔ مغرب تک کا وقت اس میں صرف ہو گیا کتاب پڑھ کر اس کی جامعیت افادیت اور اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوا اور خیال ہوا کہ اسے اردو میں منتقل کردیا جائے تا کہ اردو دان طبقہ کو بھی اس سے استفادہ کا موقعہ ملے ، اور امت اسلامیہ کے لیے تربیت اولاد میں معاون ثابت ہو۔

چند روز بعد جب موصوف آئے ان سے اپنا خیال بیان کیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے مولف کتاب شیخ عبداللہ ناصح علوان کو جدہ خط لکھا، صاحب کتاب نے وہاں سے بندہ کو اپنی کتاب ہدایت کی اور اس طرح کتاب کی ضخامت کو دل میں رکھے بغیر جذبات کی رو میں بہہ کر اس کے ترجمہ کے لیے عصر و مغرب کے درمیان کا وقت مختص کر لیا لیکن جب یہ کام شروع کیا۔

تصنیف: شیخ عبداللہ ناصح علوان

اردو ترجمہ: شیخ حبیب اللہ مختار

Islam Aur Tarbiyat e Aulaad

By Shaykh Abdullah Naseh Alwan (r.a)

Urdu Translation By Shaykh Dr Muhammad Habibullah Mukhtar (r.a)

Read Online

Volume 1 Volume 2

 

 Download

Volume 1 [101] Volume 2 [78]

Exit mobile version