صدقہ فطر احکام و مسائل

صدقہ فطر احکام و مسائل

مفتی محمد شعیب اللہ خان

صدقہ فطر احکام ومسائل

اسلام میں مختلف قسم کے صدقات کا حکم دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک صدقہ فطر بھی ہے جس کا عید الفطر کے مبارک و مسعود موقعہ پر دینا مشروع ہے۔اس مختصر تحریر میں اسی تعلیم وحکم کے مختلف پہلو اور اس کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ صدقہ فطر اور قرآن کریم صدقہ فطر اسلام کا ایک ایسا حکم ہے، جس سے شاید ہی کوئی ناواقف ہو، اس کی مشروعیت قرآن وحدیث سے ثابت ہے، قرآن کریم میں فرمایا گیا: ﴿ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى ( وہ کامیاب ہو گیا جس نے زکوۃ دی) [الاعلی ]

اس آیت کی تفسیر میں متعدد اقوال مذکور و منقول ہیں: ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں زکوۃ سے صدقہ فطر مراد ہے۔ امام بزار نے بطریق عمر و بن عوف نبی کریم صلى الله عليه وسلم سے حدیث نقل کی ہے کہ آپ نماز عید سے قبل صدقہ فطر کا حکم دیتے تھے اور دلیل میں اسی آیت کی تلاوت فرماتے تھے، حضرت ابن عمرؓ کے بارے میں منقول ہے کہ آپ عید میں جانے سے پہلے صدقہ فطر دیتے تھے اور اسی آیت کو دلیل میں پیش فرماتے ۔

Read online

[caption id="attachment_27269" align="aligncenter" width="513"]صدقہ فطر احکام و مسائل صدقہ فطر احکام و مسائل[/caption]

Download Now

📢

اس کتاب کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں:

دینی علم کو عام کرنا صدقہ جاریہ ہے

💬 آراء و تبصرہ جات (Comments)

0 تبصرے

ابھی تک اس کتاب پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ آپ پہلے شخص بنیں جو اپنی رائے کا اظہار کرے!

✍️ اپنا تبصرہ یا رائے تحریر کریں:

تمام تبصرے تصدیق کے بعد شائع کیے جاتے ہیں۔