Friday, March 29, 2024
Home Blog

توجہ فرمائیں

توجہ فرمائیں

ای اسلامک بک ویب سائٹ آپ کو عرصہ چھ سال سے مفت آن لائن کتابوں کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ جس کی ڈومین، ہوسٹنگ اور منیجمنٹ پر سالانہ دو لاکھ سے زیادہ کا خرچہ آتا ہے۔ 

حالیہ عرصہ میں ویب سائٹ کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج چھ سال بعد پہلی بار ہم آپ سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔

اس صدقہ جاریہ کو جاری رکھنے کے لیے آپ کے بھیجے ہوئے سو یا پچاس روپے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ تعاون کرنے کے لیے اس وٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں:

https://wa.me/+923215083475

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

زبدۃ المقصود شرح قال ابو داؤد

زبدۃ المقصود شرح قال ابو داؤد

زبدۃ المقصود شرح قال ابو داؤد تصنیف: مولانا قاری محمد طاہر رحیمی

Zubdatul Maqsood Sharh Qala Abu Dawood

By Qari Muhammad Tahir Raheemi

Read Online

Download (3MB)

Link 1      Link 2

قرآنی آیات کے اخیر میں اسمائے حسنی لانے کی وجوہات

قرآنی آیات کے اخیر میں اسمائے حسنی لانے کی وجوہات

قرآنی آیات کے اخیر میں اسمائے حسنی لانے کی وجوہات حکمتیں مصلحتیں ، لطائف، مناسبات
مؤلف: مولانا مفتی اقبال بن محمد ٹنکاروی

Ayaat ke Akhir me Asmae Husna

By Mufti Iqbal Bin Muhammad Tankarvi

Read Online

Download PDF (6MB)

Link 1       Link 2

فرقہ واریت اور مسلک پرستی میں فرق

فرقہ واریت اور مسلک پرستی میں فرق

فرقہ واریت اور مسلک پرستی کی مذمت، نقصانات اور اتحاد امت کے فوائد پر اکابرین امت کے خیالات و اقوال پر مبنی اہم رسالہ۔ جس میں یہ بھی سمجھایا گیا ہے کہ فرقہ واریت اور مسلک پرستی میں فرق کیا ہے، اور اصل فرقہ واریت کیا ہے اور اس کے کون ذمہ دار ہیں؟

مرتب:  مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی

Firqa Wariyat aur Maslak Parasti

by Syed Abdulwahab Shah

Read Online

Download PDF

 

 

حدیث عمار ؓ محدثین کی نظر میں

حدیث عمار ؓ محدثین کی نظر میں

 

Hadith e Ammar [RA] Muhadditheen ki Nazar me

By Shehzad Ali

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا تالیف: مفتی انعام الحق قاسمی

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ

اللہ رب العزت کا عظیم احسان اور بے انتہاء مہربانی ہے کہ نماز کے مسائل کا ا ئیکلو پیڈیا، روزہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، زکوۃ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، حج اور عمرہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ، سفر کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، تراویح کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، میت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، قربانی کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا غسل کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا اور عمرہ اور حج کا آسان طریقہ منظر عام پر آنے کے بعد اب الحمد للہ اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا بھی تیار ہو گیا ہے اور طباعت کے لئے پریس جانے والا ہے، اس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، شکر کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔ اعتکاف ایک عظیم عبادت ہے، گناہوں کی معافی کا سنہرا موقع ہے، اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، معصوم فرشتوں کی رفاقت ہے ، اور نیک لوگوں کی جماعت میں شمولیت کا نادر موقع ہے، اور نیک لوگوں کی جماعت میں شامل ہوئے بغیر جنت میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا: ﴿ فادخلي في عبادي وادخلي جنتي قبر کی تنہائی، ظلمت و تاریکی اور وحشت کو دور کرنے کی زندگی میں عملی تربیت ہے ، شب قدر جیسی عظیم بے مثال رات کی فضیلت کو حاصل کرنے کا نبوی طریقہ ہے، اور یہ اعتکاف سنت مؤکدہ ہے۔

اعتکاف کی فضیلت اور اہمیت کو سمجھنے کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ افضل الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک پابندی سے اعتکاف کرتے رہے۔

اعتکاف کا یہ سلسلہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے شروع نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالٰی کے گھر کعبتہ اللہ کی تعمیر کی ابتداء سے شروع ہوا ہے اور قیامت تک جاری رہے گا، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے نماز پڑھنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں کے لئے بیت اللہ کو صاف ستھرا رکھا ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے توریت حاصل کرنے کے لئے کوہ طور میں چالیس دن کا اعتکاف فرمایا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت سے سرفراز ہونے سے پہلے غار حرا میں ، پھر ہجرت کے بعد موت تک مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف فرمایا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دور میں اور اس کے بعد صحابہ کرام اعتکاف کرتے رہے، پھر تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین اور اولیاء کرام مساجد میں اعتکاف کرتے رہے ، اور ازواج مطہرات اور صحابیات اپنے اپنے گھروں میں جگہ مخصوص کر کے اعتکاف کرتی رہیں، اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے آج تک اس پر عمل کرتی آرہی ہے۔

دوسری طرف کفار و مشرکین بھی اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے بتوں کے پاس اعتکاف کرتے رہے ہیں، جو سراسر ضلالت اور گمراہی میں مبتلا تھے اور آج تک اس گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں، اللہ تعالٰی سب کو ہدایت کی توفیق دے۔ آمین چونکہ مسنون اعتکاف کا وقت ایک سال کے بعد آتا ہے، لمبا وقفہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی یاد نہیں ہوتے ، خاص طور پر اعتکاف کے اہم اور نازک عبادت ہونے کی وجہ سے اس میں بھول چوک بھی معاف نہیں ، معمولی بے احتیاطی اور بے خیالی سے اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے اور قضا لازم ہوتی ہے، اس لئے بندہ نے اعتکاف کے ضروری ضروری مسائل حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کر دیئے ہیں تا کہ اعتکاف کرنے والوں کو مسائل کے اعتبار سے پریشانی نہ ہو، بلغت کی کتاب کی طرح آسانی سے مسائل کو نکال کر پڑھ لیں اور اس کے مطابق عمل کرلیں۔

Itikaf ke Masail ka Encyclopedia

By Mufti Inamul Haq Qasmi

Read Online

Download (7MB)

Link 1      Link 2

ایضاح المسلم شرح صحیح مسلم

ایضاح المسلم شرح صحیح مسلم

ایضاح المسلم شرح صحیح المسلم افادات: مولانا سعید احمد پالن پوری ترتیب و جمع: مفتی حسین احمد پالن پوری

Izah ul Muslim Sharh Sahih Muslim

By Maulana Saeed Ahmad Palanpuri

Read Online

Vol 01     Vol 02

Download Link 1

Vol 01(14MB)      Vol 02(12MB)

Download Link 2

Vol 01(14MB)      Vol 02(12MB)

شمس الفوائد اردو شرح شرح العقائد

شمس الفوائد اردو شرح شرح العقائد

شمس الفوائد اردو شرح شرح العقائد تالیف: مولانا شمس الضحی پرشاد پوری

Shams ul Fawaid Urdu Sharh Sharh ul Aqaid

By Maulana Khurshid Alam

Read Online

Download (11MB)

Link 1      Link 2

ارواح ثلاثہ حکایات اولیاء

ارواح ثلاثہ حکایات اولیاء

ارواح ثلاثہ حکایات اولیاء تالیف مولانا اشرف علی تھانوی

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے خاندان کے تمام مشائخ اور اکابر علماء ومشائخ دیوبند کے حالات و حکایات پر نہایت مستند اور دلچسپ کتاب

مكتب عمر فاروق 4/491 شاہ فیصل کالونی کراچی

از حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب مد ظلہ العالی

بسم الله الرحمن الرحيم

تجر بہ شاہد ہے کہ بزرگان دین کی حکایات و روایات میں بھی ایک خاص نور ہوتا ہے جو سننے والے پر کسی درجہ میں وہی اثر ڈالتا ہے جو ان بزرگوں کی صحبت سے حاصل ہو تا ہے۔اس لئے ہمیشہ بزرگان دین نے ایسی حکایات کے جمع کرنے اور شائع کرنیکا اہتمام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب اسی مقصد کیلئے حکیم الامت حضرت سیدی مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کے ایما پر چند حضرات نے لکھی اور حضرت نے ان میں سے بعض پر کچھ حواشی بھی تحریر فرمائے۔ یہ مجموعہ حضرت ہی کے زمانہ میں حضرت ہی کی تجویز سے ارواح ثلاثہ کے نام سے شائع ہوا۔ مولان ظهور الحسن صاحب کسولوی سابق صدر مدرس مظاہر علوم جن کو حق تعالیٰ نے پاکستان بننے کے بعد خانقاہ امداد یہ تھانہ بھون کے نظم و انتظام کا شرف عطا فرمایا ہے انہوں نے اس کتاب کی طبع ثانی میں تینوں رسالوں کے مضامین ایک نئی ترتیب اور مفید تحمید کیسا تھ شائع کیا اس کے بعد اسی ترتیب و تمہید کیسا تھ بار بار شائع ہوتی رہی۔

حال مین بر خوردار مولوی محمد رضی سلمہ مالک کتب خانہ دار الاشاعت بند روڈ کراچی نے اس کتاب کے شائع کرنے کا ارادہ کیا اور مجھ سے مشورہ لیا۔ اس وقت کتاب پر نظر ڈالنے سے چند ترمیمات مناسب معلوم ہوئی ہیں۔ (۱) مذکورہ رسائل پر حواشی حضرت حکیم الامت کے لکھے ہوئے تھے گذشتہ طباعت میں ان حواشی کو بھی متن کے اندر لے لیا گیا تھا جس سے پڑھنے والوں کو الجھن پیش آتی تھی۔ اس جدید ایڈیشن میں حواشی کو حاشیہ پر ہی لکھ دیا گیا ہے۔ (۲) چونکہ اس نئی ترتیب میں تینوں رسالوں کے مضامین کو یکجا کر دیا گیا ہے اس لئے اب ان تمهیدات کی خاص ضرورت نہ رہی جو ہر رسالہ کے شروع میں لکھی ہوئی تھی مگر مفید معلومات پر مشتمل ہو نیکی بنا پر پہلی اشاعتوں میں مولانا ظہور الحسن صاحب کی تمہید کے بعد اصل کہا شروع ہونے سے پہلے ان تمهیدات سابقہ کو بھی لکھ دیا گیا ہے جو بظاہر اس جگہ بے جوڑ نظر آتی ہے اس لئے اس جدید طباعت میں تمہیدات سابقہ کو آخر میں لگا دیا گیا ہے۔

(۳) پچھلی طباعت میں مولانا ظہور الحسن صاحب نے کچھ جدید اضافے بزرگوں کی حکایات کے اپنی طرف بھی مستند حوالوں کیساتھ کئے تھے اسی سلسلہ میں آخر کتاب میں ایک حکایت سیدی و استادی حضرت مولانا سید اصغر حسین صاحب معروف به میا نصاحب رحمتہ اللہ کی بھی لکھی۔ یہ بزرگ اگر چه قرن و عمر کے اعتبار سے سب بزرگوں کے شاگر د تھے مگر مچین ہی سے گویا ولی اللہ تھے میرے والد ماجد حضرت مولانا محمد یسین کے شاگرد تھے والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ میں نے ان کو بچپن میں بھی کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا بعض اوقات کوئی خطا ہو گئی اور کسی کو خبر نہیں ہوئی کہ یہ کام کس نے کیا۔ سب کے سب ڈر کے مارے خاموش ہیں ، حضرت میاں صاحب خود آگے بڑھ کر فرمادیتے یہ خطا مجھے سے ہو گئی ہے معاف کر دیجئے احقر پر موصوف کی بڑی شفقت و عنایت تھی اسلئے ان کی کچھ حکایات مجھ سے سنی ہوئی اور کچھ آپ بیتی میرے بڑے لڑکے مولوی محمد زکی نے اپنے ایک مضمون میں جمع کر دی تھیں جو ماہنامہ البلاغ کراچی میں شائع ہوئی۔ یہ حکایات بھی آخر کتاب میں شامل کر دی گئیں۔

افسوس ہے کہ اب سے ڈیڑھ ماہ پہلے یہ بر خور دار دینا سے رخصت ہو گئے اناللہ وانا الیہ راجعون اس وقت یہ مضمون مرحوم کی یاد گار بھی ہے اور بہت سی عبرتوں اور نصیحتوں کا مجموعہ بھی اللہ تعالیٰ نافع و مفید فرمادے۔

بندہ محمد شفیع خادم دار العلوم کراچی

۲۴/ صفر ۱۳۹۵

Arwah e Salasah Hikayat e Auliya

By Maulana Ashraf Ali Thanvi

Read Online

Download PDF

Link 1       Link 2

اصول نحو

اصول نحو

اصول نحو تالیف: مولانا ناظر حسین بن عثمان ہتھوڑوی

Usool e Nahw

By Maulana Nazir Husain

Read Online

Usool e Nahw By Maulana Nazir Husain اصول نحو

Download (1MB)

Link 1       Link 2

تحفۃ المرآۃ اردو دروس المشکوۃ

تحفۃ المرآۃ اردو دروس المشکوۃ

تحفۃ المرآۃ فی دروس المشکوۃ مع مقدمہ مبادی علم حدیث، کوائف مشکاۃ المصابیح
تصنیف: مولانا قاری محمد طاہر رحیمی

Tohfa tul Miraat Urdu Duroos Al Mishkat

By Qari Muhammad Tahir Raheemi

Read Online

Tohfa tul Miraat Urdu Duroos Al Mishkat By Qari Muhammad Tahir Raheemi تحفۃ المراٰۃ اردو دروس المشکوۃ

Download (7MB)

Link 1      Link 2

حنفیہ کا مسلک احتیاط پر ہے

حنفیہ کا مسلک احتیاط پر ہے

حنفیہ کا مسلک احتیاط پر ہے تالیف مولانا ثمیر الدین قاسمی

اس کتاب کی خصوصیات

ا۔۔ صرف، آیت۔۔، حدیث۔۔، قول صحابی، قول تابعی۔۔ ہی سے استدلال کئے ہیں

علما کی عبارتوں سے استدلال نہیں کیا تا کہ کتاب لمبی نہ ہو جائے

۔۔ ہر حدیث میں وضاحت کی ہے کہ کون آیت ہے ، کون حدیث ہے، کون قول صحابی

ہے، اور کون قول تابعی ہے ۔ صرف ۱۲ بارہ بنیادی کتابوں سے حوالہ لیا ہے

۴۔ دوسرے مسلک کے لئے اور حنفی مسلک دونوں کے لئے حدیثیں لائے ہیں ۔۔ اہل حدیث کی پانچ حدیثیں لائے تو حنفیوں کے لئے بھی سات حدیثیں لائے اور اگر اہل حدیث کے لئے سات حدیثیں لائے تو حنفیوں کے لئے دس حدیثیں لائے ہیں

۔۔ دونوں مسلکوں کے لئے حدیثیں اس لئے جمع کیا تا کہ دونوں فریقوں کو حدیث کی

معلومات ہو جائے ، اور اختلاف کم سے کم ہو کتاب بہت آسان ہے، اور مبائل میں رکھنے کے قابل ہے

Hanafiya ka Maslak Ihtiyat Par Hi

By Maulana Samiruddin Qasmi

Read Online

Hanafiya ka Maslak Ihtiyat Par Hi By Maulana Samiruddin Qasmi حنفیہ کا مسلک احتیاط پر ہے

Download (8MB)

Link 1      Link 2

ٹیکس اور اسکی شرعی حیثیت

ٹیکس اور اسکی شرعی حیثیت

ٹیکس اور اسکی شرعی حیثیت تالیف مفتی ریاض محمد

Tax aur uski Shari Haisiyat

By Mufti Riaz Muhammad

Read Online

Tax aur uski Shari Haisiyat By Mufti Riaz Muhammad ٹیکس اور اسکی شرعی حیثیت

Download (4MB)

Link 1        Link 2

 

آپ دفاع اسلام کیسے کریں

آپ دفاع اسلام کیسے کریں

آپ دفاع اسلام کیسے کریں؟ مؤلف: محمد عامر صدیقی بجنوری صفحات: 176 ناشر: مکتبہ الافتخار قاضی پاڑہ 

Aap Difa e Islam kaise karen

By Maulana Muhammad Amir Siddiqi Bijnuri

Read Online

Aap Difa e Islam kaise karen By Maulana Muhammad Amir Siddiqi Bijnuri آپ دفاع اسلام کیسے کریں

Download (2MB)

Link 1      Link 2

شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث

شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث

شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث صحیح بخاری کے ایک قلمی نسخے کی روشنی میں
تالیف: ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن

Shah Waliullah ki Tahqiqat e Hadith

By Dr. Muhammad Atiq ur Rahman

Read Online

Shah Waliullah ki Tahqiqat e Hadith By Dr. Muhammad Atiq ur Rahman شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث

Download (7MB)

Link 1      Link 2

ماڈرن ہربل ریسرچ

ماڈرن ہربل ریسرچ

دیباچه ماڈرن ہربل ریسرچ

الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على خير خلقه محمد

رسول الله خاتم الانبياء والمرسلين صلى الله علیه و آله و سلم.

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلسل چار سال کی انتھک محنت سے طبی ریسرچ سینٹر کی پہلی کتاب “ماڈرن ہربل ریسرچ تکمیل کے مراحل طے کر کے اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ہم اپنی تمام ٹیم بشمول محترم گروپ ایڈمنز PDF ٹیم اور گروپ کے تمام ممبران کے پر خلوص تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک کائنات آپ کی مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔

کئی سالوں کی محنت شاقہ میں آپ سب احباب نے بڑھ چڑھ کر جو تعاون کی ہے اور اپنے صدری اور خاندانی مجربات بجل شکنی کرتے ہوئے گروپ کی نذر کیے ہیں یہ ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ مقبولہ شمار ہوتے ہوئے ان شاء اللہ اس فن شریف کی ترویج و ترقی میں مینارہ نور قرار پائیں گے۔ یہ ہماری پہلی ادنی سے کاوش ہے اور طب کی ترقی میں پہلا قدم ہے۔ گروپ میں ریسرچ و تحقیق کا سلسلہ اس شد و مد سے جاری ہے۔ لہذا تمام اطبائے کرام سے گزارش ہے کہ جو نسخہ جات آپ بنا ئیں ان کا رزلٹ 7429740-0305 کے علاوہ PDF ٹیم کے ممبران کے دیئے گئے کسی بھی نمبر کے نمبر پر ضرور بہ ضرور واٹس ایپ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھیں تا کہ کتاب کے آنے والے ایڈیشن میں مزید بہتری اور اصلاح کی جاسکے اور نسخہ بات کا فیصدی رزلٹ شمار کرنے میں آسانی ہو۔ کتاب کا پہلا باب فرسٹ ایڈ اور ایمر جنسی علاج پر مشتمل ہے۔ کتاب میں موجود نوے فیصد (%90) ایسے اکسیری نسخہ جات ہیں جو مختلف قسم کے عسر العلاج اور موذی امراض کا تین سے سات دن میں مکمل علاج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیکل سائنس میں آپریشن کرنا عام رواج بن چکا ہے

اس تکلیف دن اور مہنگی چیر پھاڑ سے دکھی انسانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے آپریشن سے بچانے والے نسخہ جات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مثلا دل کے والٹر کی بندش ، رقم میں فائیرائیڈ اور سٹ، رحم کا کینسر ٹیسٹیکل ویری کوسل بلا تیج ، دماغ کی رسولیاں، جسمانی گلٹیاں، گلے کے ٹانسلو، تھائیرائیڈ گلینڈ، پستہ، گردہ، مثانہ کی پتھریاں، اپنڈکس، بواسیر، بھگندر، ناسور، گینگرین، آنتوں میں گرد پڑنا ، پاؤں کی چنڈیاں، سے، پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن کا جنس جانا، وغیر ہم ۔ کتاب ہذا کی ایک اہم خصوصیت جو اسے باقی کتب سے ممتاز کرتی ہے وہ نسخہ جات کے ساتھ تشخیصی پوائنٹس اور محل استعمال بھی درج ہے اس لیے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ان شاء اللہ ماڈرن ہربل ریسرچ آپ کے مطلب کے نوے فیصد معالجہ کا احاطہ کرے گی۔

الحمد للہ ہم سب نے ہر قسم کے بغض و عناد اور حسد کے کثیف جذبات سے بالا تر ہو کر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔ اللہ کریم حاسدین کے شر سے ہم سب کو محفوظ رحکے اور طبی تحقیقی ریسرچ کی اگلی کاوش اس سے بھی بہتر ہو اور اطبائے ذی وقار اور دکھی انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار پائے۔

طالب دعا

حکیم احمد نواز انصاری سرگودھا، 7429740-0305

ڈاکٹر طاہر شبیر ملہی ، وہاڑی، 7192604-0300

Modern Herbal Research

آن لائن پڑھیں

Modern Herbal Research ماڈرن ہربل ریسرچ

ڈاون لوڈ کریں

Download PDF Modern Herbal Research Book

اصول طب

احکام رمضان و اعتکاف

احکام رمضان و اعتکاف

احکام رمضان و اعتکاف افادات: حضرت مولانا صابر علی قاسمی چترویدی
ترتیب: محمد ابن مولانا صابر علی رحمہ اللہ

احکام رمضان و اعتکاف مع مختصر فضائل و مسائل

باسمه تعالی نظر ثانی

مفتی محمد سلمان قاسمی بارہ بنکوی

نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور اعظم گڑھ یوپی، ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۵ھ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اس میں سے ایک اہم رکن رمضان المبارک کے روزے رکھنا بھی ہے نیز اعتکاف بھی ایک مسنون عبادت ہے رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے اس کی فضیلت واہمیت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے تشریف آوری کے بعد اس عمل کو ترک نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آپ کے اس اہتمام کیوجہ سے مسلمانوں نے ہر اور ہر دور اور ہر علاقہ میں اس عمل کو جاری رکھا بعض معتکفین سے ایسے عمل کا صدور ہو جاتا ہے جس سے ان کا اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے انھی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محمد ابن مولانا صابر علی چترویدی (رحمہ اللہ ) اپنے والد ماجد کی افادات کو بڑے ہی عرق ریزی سے ترتیب دیا ہے کتاب کے اکثر حصوں پر میں نے نظر ثانی کی ہے، مسائل کے مآخذ بھی مرتب نے لکھ دئے ہیں جس سے یہ کتاب مزید مستند ہوگئی ہے اللہ پاک مرتب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور معتکفین کو اس سے مستفید فرمائے۔ آمین

محمد سلمان عفی عنہ

نائب مطلقی و نائب و اتهم جامعه اسلامیر دارا حلوم مہذب پورا علم گدھ

یہ بھی پڑھیں: سیکولرازم كا تعارف اور تباہ کاریاں

Ahkam e Ramzan wa Itikaf

By Maulana Sabir Ali Qasmi

Read Online

Download (7MB)

Link 1       Link 2

قرآن محکم

قرآن محکم

قرآن محکم جس کی کوئی آیت منسوخ نہیں از مولانا عبد الصمد رحمانی

یہ رسالہ ناسخ و منسوخ سے متعلق ہے اور اپنے انداز کا غالبا اردو میں پہلا رسالہ ہے، اس میں کتاب، سنت اور اقوال علماء راسخین فی العلم کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن پاک کی آیتوں میں کوئی آیت اس اصطلاحی معنی میں منسوخ نہیں ہے جو معنی آج کل عام طور پر منسوخ کے سمجھے جاتے ہیں اور جس کے بہت سے علماء قائل بھی ہیں ۔

Quran e Muhkam

By Maulana Abdul Samad Rahmani

Read Online

Quran e Muhkam By Maulana Abdul Samad Rahmani قرآن محکم

Download (13MB)

Link 1      Link 2

اردو کا نورانی قاعدہ

اردو کا نورانی قاعدہ

اردو کا نورانی قاعدہ تالیف: تعلیمی کمیٹی نورانی مکاتب

تاثرات

آسمان علم وادب کے ستارے

شہر مالیگاؤں کے راج دلارے

ارد و قاعده

جناب اثر صدیقی صاحب کی پر اثر تحریر به نتیجه کاوش: ادیپ جامعہ ڈابھیل ابوحمدان مفتی عرفان احمد صاحب مالیگانوی برگ سبز است تحفه درویش اردو قاعدہ ایک منضبط اور منظم ذہنیت کی تالیف ہے۔

اردو قاعدہ معلمانہ دسترس اور مدرسانہ اخلاص کا مخلصانہ امتزاج ہے۔ اردو قاعدہ طویل تعلیمی تجربات اور روشن تدریسی مشاہدات کی منفعت بخش کاوش ہے۔ اردو قاعدہ ایک صحت مند تعلیمی رویہ ہے۔

ارد و قاعده مراتب تمہیدی کی تعمیر وتشکیل اور تزئین و ترتیب ہے۔ اردو قاعدہ معلمین با تمکین کے لیے مشفق معاون اور مخلص رفیق کا رہے۔ اردو قاعده، اقرا کے حکم نامے کی بین تعمیل و تکمیل ہے۔

اردو قاعدہ کا لا تمثیل نظم وضبط تدریس کے نادیدہ جزائر کی تلاش ہے۔

اردو قاعدہ غالب کے قفل ابجد کی طرح مفید الاطفال ہے۔

اردو قاعدہ پرستاران اردو کی خاطر حرف سے لفظ تک اور لفظ سے تحریر تک کا

NOORANI URDU QAIDA

Read Online

Noorani Urdu Qaida نورانی اردو قاعدہ

Download (2MB)

Link 1      Link 2

تحفۃ الصرف

تحفۃ الصرف

تحفۃ الصرف تالیف: مولانا سراج الدین ندوی

Tohfa Al Sarf

By Maulana Siraj ud Din Nadwi

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Tohfa Al Sarf By Maulana Siraj ud Din Nadwi تحفۃ الصرف

Download Link 1

Vol 01(1MB)      Vol 02(2MB)

Vol 03(2MB)

Download Link 2

Vol 01(1MB)      Vol 02(2MB)

Vol 03(2MB)

رمضان کیسے گزاریں

رمضان کیسے گزاریں

رمضان کیسے گزاریں؟

رمضان کیسے گزاریں رمضان کو صحیح طریقے سے گزارنے اور اُس کی بہترین قدردانی کیلئے ضروری ہے کہ اس مہینے کو سنت کے مطابق گزارا جائے ، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین کے نقش قدم پر چلا جائے ، اور اُن جیسار مضان گزارنے کی کوشش کی جائے۔

اور اس کیلئے ذیل میں کچھ اہم کام ذکر کیے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے ان شاء اللہ رمضان کی صحیح طور پر قدر دانی ہو سکتی ہے۔

(1) رمضان کی تیاری۔ (2) نیت اور ارادے کا صحیح ہونا۔

(3) تنظیم امور

(4) اہداف کا تعین۔

(5) عبادات کا اہتمام۔ (6) گناہوں سے اجتناب۔

(7) فضولیات اور لغویات سے اجتناب۔

اب ان کاموں کی قدرے تفصیل ملاحظہ کیجئے:

Ramzan kaise Guzaren

By Mufti Muhammad Salman Zahid

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

آذان و تکبیرات میں مد کی حقیقت

آذان و تکبیرات میں مد کی حقیقت

القول الجمیل فی مد التاذین و التکبیرات یعنی کلمات آذان و تکبیرات انتقال میں مد کی حقیقت

آذان و تکبیرات میں مد کی حقیقت مرتب: مولانا قاری محمد صدیق سانسرودی فلاحی

پیش لفظ

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد الانبياء والمرسلين سیدنا محمد وعلى آله واصحابه اجمعين.

کلمات اذان میں مد کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے عرب و عجم میں موضوع بحث رہا ہے بالخصوص ہمارے ہندو پاک میں، اور تقریر وتحریر کے مختلف انداز میں لوگ اپنی آراء کا اظہار کرتے رہے ہیں چنانچہ علم دین کے اس طالب علم کو بھی ہیں بائیس سال سے اس پر اپنے بعض بزرگوں سے زبانی اور بعض کی عبارات سے استفادے کا موقع ملا، دونوں کے طرز فکر سے آگاہی ہوئی اور خلاصہ یہ سامنے آیا کہ اذان سے وہ کلمات جن میں وقفاً مد عارض ہے ان میں کوئی اختلاف نہیں البتہ ان میں حد سانس تک ۱۰ سے ۱۵ – الف تک مد جو سنے جاتے ہیں ان کے قابل اصلاح ہونے پر اتفاق ہے تو حروف غیر بارہ میں امتداد کے غلط ہونے میں بھی کسی کا اختلاف نہیں ہے، صرف اذان کے وہ کلمات جن کے حروف مدہ میں مد کا کوئی سب لفظی نہیں ان میں ایک الف سے زیادہ مد ہو سکتا ہے یا نہیں، پھر ان میں بھی دونوں فکر کے لوگوں نے بحث کے بہت کچھ حصے کو صرف لفظ اللہ کے مد کے ساتھ خاص کر دیا ہے، چونکہ دونوں طرف لوگ برسوں سے ضمنا ومستقلاً مختلف انداز سے لکھ رہے تھے مثلاً (۱) حضرت مولانا قاری عبد اللہ سلیم صاحب دامت برکاتہم کا ایک مضمون ۱۹۷۸ ء کے ماہ اگست کے رسالہ دار العلوم دیوبند میں شائع ہوا تھا جس میں آپ نے کلمات اذان میں مد کا جواز تحریر فرمایا ہے اور اس نظریہ کی حمایت فرمائی ہے، (۲) تو ایک فتوی گجرات کی قدیم ومشہور دینی درسگاہ جامعہ ڈابھیل سے شائع ہوا جس میں مر کی تائید کے ساتھ اعتدال کو کہا گیا ہے، (۳) پھر پاکستان سے شائع ہونے والا موقر پر چہ’ البلاغ‘ میں اذان سے متعلق

Azan wa Takbirat me Madd

By Maulana Qari Muhammad Siddiq

Read Online

Azan wa Takbirat me Madd By Maulana Qari Muhammad Siddiq آذان و تکبیرات میں مد کی حقیقت

Download (2MB)

Link 1      Link 2

 

انوار درود و سلام

انوار درود و سلام

 انوار درود و سلام تالیف: مفتی محمد سلمان زاہد

پہلا باب : درود شریف کا حکم اور اس کے مواقع

ڈرود شریف کا حکم اور اُس کے مواقع

درود شریف پڑھنے کا حکم :

ڈرود شریف کے حکم کے بارے میں مختلف صورتیں ذکر کی گئی ہیں:

. فرض:

درود شریف زندگی میں ایک مرتبہ پڑھنا فرض ہے، اس لئے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید کے اندر اپنے نبی علیہ الصلوۃ والسلام پر رحمت اور سلامتی بھیجنے کا حکم دیا ہے جس کی بنیاد پر کم از کم زندگی میں ایک مرتبہ پڑھناضروری ہے۔(الدر المختار: 518/1)

واجب

جب کسی مجلس میں آپ صلی اللہ صلى الله عليه وسلم کا تذکرہ ہو تو کم از کم ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا واجب ہے ، اس لئے کہ ایسے موقع پر ڈرود شریف نہ پڑھنے پر وعید آئی ہے، چنانچہ

حدیث میں ہے: ”رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلَّ عَلَيَّ اُس شخص کی ناک خاک آلودہ ہو جس کے سامنے میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (ترمذی:3545)

اگر کسی مجلس میں ایک سے زائد مرتبہ آپ صلی یی کم کا تذکرہ ہو تو کیا ہر مرتبہ درود شریف پڑھنا ضروری ہے ؟ اس بارے میں دو قول ہیں:

Anwaar e Darood wa Salam

By Mufti Muhammad Salman Zahid

Read Online

Anwaar e Darood wa Salam By Mufti Muhammad Salman Zahid انوار درود و سلام

Download (8MB)

Link 1      Link 2

تذکرہ مولانا اعجاز احمد اعظمی

تذکرہ مولانا اعجاز احمد اعظمی

تذکرہ مولانا اعجاز احمد اعظمی تالیف: مفتی اختر امام عادل قاسمی

عرض مؤلف

حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی

الحمد الله رب العالمين والصلوة والسلام على نبينا سيد المرسلين ! اما بعد

حضرت الاستاذ خاتم المدرسین، زبدة المحققین مولانا اعجاز احمد اعظمی کی وفات کے بعد میں نے ایک مفصل تاثراتی تحریر لکھی تھی جس میں حضرت مولانا کے امتیازات و کمالات اور طریقہ تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالی گئی تھی، وہ تحریر بعد میں ” ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم۔۔۔ ” کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئی، لیکن اس مضمون میں حضرت کے علمی حصہ پر زیادہ گفتگو نہیں آسکی تھی، مجھے اس کا احساس تھا، اور ارادہ تھا کہ حضرت کے علمی حصہ پر بھی میں لکھوں گا، حسن اتفاق ایک خاص مناسبت سے مجھے حضرت کے علمی حصہ پر لکھنے کی توفیق میسر آئی ، چنانچہ اس کتاب میں اس مضمون کو بھی شامل کر دیا گیا ہے، نیز پچھلے حصہ میں کچھ حک و فک بھی کیا گیا ہے ، اس طرح حضرت مولانا کی زندگی پر ایک اچھی علمی اور دستاویزی چیز تیار ہو گئی ہے، امید ہے کہ اس نئے مجموعہ کو بھی قبولیت حاصل ہو گی ، اور حضرت مولانا کی شخصیت پر کام کرنے والوں کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ثابت ہو گی ان شاء اللہ ۔ اختر امام عادل قاسمی

۲۶ / جمادی الاولی ۱۴۳۵ھ مطابق ۱۱ / دسمبر ۲۰۲۳ء

Tazkira e Maulana Ejaz Ahmad Azami

By Mufti Akhtar Imam Adil

Read Online

Tazkira e Maulana Ejaz Ahmad Azami By Mufti Akhtar Imam Adil تذکرہ مولانا اعجاز احمد اعظمی

Download (2MB)

Link 1      Link 2

دورہ حدیث نصاب اردو شروحات

دروس رمضان

دروس رمضان

مؤلف : مولانا عبد الاحد بستوی

پیش لفظ دروس رمضان

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت سی خوبیوں کا حامل ہے، انہی میں سے ایک یہ ہے کہ یہ مومن کی تربیت وٹرینگ کا مہینہ بھی ہے، تقریباً دس سال سے اوپر کا زمانہ امامت کی خدمت میں گزر گیا ہے، اس درمیان جب بھی رمضان کا مہینہ آتا تھا۔۔۔۔۔ تو چونکہ جس علاقہ میں راقم الحروف امامت کا فریضہ انجام دیتا ہے، یہاں بعد نماز فجر ” فضائل اعمال کتاب پڑھنے کا معمول ہے۔۔۔۔۔لہذا میں بھی پڑھتا تھا لیکن دل میں یہ تڑپ اور فکر رہتی تھی کہ یہ تربیت کا مہینہ ہے، اس لیے اس مہینہ میں فضائل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم اور رمضان سے متعلقہ ضروری مسائل بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہیے، تا کہ لوگ زیادہ مستفیض ہوں، پھر اسی فکر و خیال کو بنیاد بنا کر بندہ نے ” دروس رمضان“ کے نام سے تیس (۳۰) اسباق پر مشتمل کتاب ترتیب دینے کا عزم بالجزم کر لیا، پروردگار کے فضل و کرم سے تقریباً ایک سال کی محنت کے بعد

یہ مجموعہ مکمل ہوا ، جواب آپ کی خدمت میں حاضر ہے، الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات. در اصل یہ مجموعہ میں نے اپنے اور اپنے مقتدیوں کے لیے رمضان میں بعد نماز فجر تعلیم کی غرض سے سنانے کے لیے مرتب کیا تھا، جب اس کا تذکرہ میں نے استاذی المکرم حضرت مولانا محمد رضوان صاحب ندوی دامت برکاتہم سے کیا اور دروس کی فائل حضرت کو بھیجا، تو حضرت والا نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا اور خوب دعاؤں سے نوازا اور بعد میں تقریظ بھی عنایت فرمائی ، فجزاهم الله احسن الجزاء فى الدنيا والآخرة. اب اس مجموعہ کو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے، کمی بیشی کا زیادہ امکان ہے، لہذا اگر اس میں کچھ کمیاں نظر آئیں تو از راه اصلاح مطلع فرمائیں، بندہ ممنون و مشکور ہوگا ، اور اگلے ایڈیشن میں اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ان شاء اللہ ۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اس مجموعہ کو نافع بنائیں ، معاونین ومخلصین کو بہترین صلہ نصیب فرمائے ، میرے والدین کریمین و اساتذہ کرام کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں، اور راقم کے لیے ذخیرہ آخرت بنائیں، آمین۔

طالب دعا : عبد الاحد بستوی ۷ / مارچ ۲۰۲۴ ء بروز جمعرات

Duroos e Ramzan

By Maulana Abdul Ahad Bastawi

Read Online

Download (4MB)

Link 1       Link 2

مدارس الرواة

مدارس الرواة

مدارس الرواة و مشاہیر اساتذتھا مع تلامذتہم و طبقاتہم

Madaris Al Ruwat

By Maulana Naimatullah Azmi

Read Online

Madaris Al Ruwat By Maulana Naimatullah Azmi مدارس الرواة

Download (1MB)

Link 1      Link 2

کمیشن اور بروکری کے احکام

کمیشن اور بروکری کے احکام

کمیشن اور بروکری کے احکام

مرتب: مفتی احمد اللہ نثار قاسمی

انسان جو چیزیں بیچتا یا خریدتا ہے جن چیزوں کا مالی لین دین اور ڈیلنگ کرتا ہے، ان میں معاملہ کرنے کا ایک معروف طریقہ تو یہ ہے کہ خود براہ راست اس معاملے کو انجام دیا جائے ، خود عاقد (کنٹراکٹر) کسی چیز کو بیچے یا خریدے، پھر اس پر قبضہ بھی کرے اور اپنی تحویل میں بھی لے، اس کو عقد مباشرة یا اصالۃ (ڈائرکٹ سیل کنٹراکٹ) کہتے ہیں ، اس قسم کا لین دین قدیم زمانے سے ہی ہر طرح کے مالی معاملات میں رائج اور جاری رہا ہے، معاملہ انجام دینے کی ایک دوسری صورت یہ ہے کہ خود عاقد بننے کے بجائے اپنی طرف سے کسی دوسرے کو اپنا نائب اور وکیل (ایجنٹ) بنا دیا جائے جو خود عاقد و مباشر بن کر معاملے کی کارروائی کو انجام دے اور عقد سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرے، اس طرح کا عقد وکالت (سیل کنٹراکٹ تھرو ایجنٹ) کہلاتا ہے اور اس طرح کے مالی عقود اور معاملات کا رجحان و چلن قدیم زمانے سے تا ہنوز جاری ہے۔
دور حاضر میں وکالت (ایجنسی) کے ذریعہ معیشت و تجارت کے جو نئے مسائل نئی شکلیں اور صورتیں سامنے آئی ہیں ، ان ہی میں بروکر اور کمیشن ایجنٹ کے نئے مسائل ہیں، اس کی کچھ جدید صورتیں اور شکلیں بھی ہیں جو اس وقت کا روبار اور بزنس کے لیے ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں جن کا حل پیش کرنا اور ان کے بارے میں حلال و حرام کا فیصلہ کرنا، علماء وار باب افتاء کا فرض منصبی ہے۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ مولانا مفتی احمد اللہ نثار قاسمی زید مجدہ نے اس موضوع پر قلم اٹھایا اور کمیشن ، بروکری اور ان سے ملتی جلتی دوسری اسکیموں سے متعلق تمام جدید مسائل کا احاطہ کر کے ان کے شرعی احکام بھی عمدہ ترتیب کے ساتھ اور آسان اور عصر حاضر کی رائج اصطلاحات میں نہایت خوبی کے ساتھ جمع کر دیئے ہیں ؛ بندے نے اس کو نافع اور مفید پایا ہے اور امید ہے کہ قارئین کے لئے تشفی کا ذریعہ ہوگا۔ 

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Commission aur Brokeri ke Ahkam

By Mufti Ahmadullah Nisar

Read Online

Commission aur Brokeri ke Ahkam By Mufti Ahmadullah Nisar کمیشن اور بروکری کے احکام

Download (7MB)

Link 1      Link 2

صیغہائے قرآنیہ

صیغہائے قرآنیہ

Seegha hay Qurania

صیغہائے قرآنیہ کے موضوع پر منفرد کتاب، قرآن کریم کے 6960 مشکل صیغے، مکمل تعلیلات اور قوانین کی نشاہدہی کے ساتھ۔
مصنف استاذ العلماء حضرت مولانا محمد قاسم صاحب مدظلہ،
فاضل جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی،
صدر المدرسین مدرسہ ابنِ عباس تخت بھائی مردان۔

صیغہائے قرآنیہ

قرآن کریم کے اول مخاطب خالص عربی لوگ تھے اس لئے ان لوگوں کو قرآن کریم سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور وہ لوگ سنتے ہی قرآن کی حقانیت کو سمجھ گئے ،لیکن رفتہ رفتہ غیر عربی لوگ اسلام میں داخل ہوگئے جوعلوم عربیہ سے بے خبر تھے لہٰذا ان کو سمجھانے کیلئے صرف ونحو کے قواعد کی ضرورت پڑی تاکہ غیر عرب بھی قرآن کریم کے معانی ومضامین کو باآسانی سمجھ سکیں ،
امید ہے اہلِ علم ہاں اس کتاب کو خوب پذیرائی حاصل ہوگی ،اردو زبان میں ویسے تو بہت سی کتابیں ملیں گیں جن میں قرآن کریم کے علوم ومعارف کوبیان کردیا گیا ہو لیکن ایسی کتاب جس میں صرفی اعتبار سے قرآن کریم کے تمام مشکل صیغوں کو تعلیلات قوانین کےساتھ حل کردیا گیا ہو شاید یہ پہلی کتاب ہوگی ،
اس کتاب میں چند باتوں کا لحاظ رکھا گیا ہے
صیغہائے قرآنیہ
صیغہائے قرآنیہ
1.قرآن کریم تمام مشکل صیغوں کوقوانیں اور تعلیلات کے ساتھ حل کردیا گیا ہے جن کی تعداد 6960بنتی ہے؛
2.کسی صیغہ کے حل میں قوانین کی نشاہدہی استقراءاورتتبع پر موقوف ہیں تمام قوانین کا استغراق نہیں لہذامذکورہ قوانین کے علاوہ اور بھی قوانین کا احتمال ہے،
3.فہرست میں سورت اورپارہ نمبر دونوں کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ قاری کو سہولت ہو،
4.ہرصیغہ کے ساتھ آیت نمبر بھی دیا گیا ہے تاکہ بوقت ضرورت قرآن کریم کی طرف رجوع کرنے میں آسانی ہو ،
5.آخری پندرہ پاروں میں ہر سورت کے آخر میں مشکل صیغوں کی تعیین کردی گئی ہے اور ہر سورت کے تمام صیغوں کی تعداد بھی لکھی گئی ہے
6.ابتدائی پارہ کے تمام صیغوں کومکمل تفصیل کے ساتھ حل کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو وقت ضرورت دیکھنے میں آسانی ہو ،
7.فائدہ کےلئے کتاب کے آخر میں قوانین بھی دیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو بوقتِ ضرورت دیکھنے میں آ سانی ہو،
8.جوصیغےایک مرتبہ گزر گئے ہیں ان کو طوالت سے بچنے کیلئے دوبارہ ذکر نہیں کیا ،
9.آسان صیغے کوکوئی طالب علم بادی النظر میں سمجھ سکتا ہے ان بھی ابتداء میں حل کرلیا گیا ہے ،
10.ابتداءمیں تقریباً ہرمشکل صیغے کی تعلیل کی گئی ہے اور آخر میں سابقہ تعلیلات پر اکتفا کیا گیا ہے ۔تلک عشرۃ کاملہ ،
صفحات.584. قیمت.1600روپے
بہترین جلدی بندی اور معیاری کاغد کے ساتھ پورے پاکستان میں ہوم ڈلیوری کے ساتھ ہے۔
گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اس وٹس ایپ نمبرز 03040859899-پر میسج بھیجیں

تدریب المعلمین وفاق المدارس

تدریب المعلمین وفاق المدارس

تدریب المعلمین اور اکابر وفاق کی کاوشیں

حضرت مولانا امداداللہ یوسف زئی دامت برکا تہم العالیہ ناظم وفاق المدارس صوبہ سندھ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمُ ..

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ایک سو پندرہواں اجلاس مورخہ 9 شوال 1443ھ بمطابق 11 مئی 2022ء بروز بدھ دار العلوم کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ تدریب المعلمین کے لائحہ عمل اور نصاب کے سلسلے میں بھی مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ درجہ کتب کے اساتذہ کی تدریب المعلمین کے حوالے سے بندے کی نگرانی میں درج ذیل کمیٹی تشکیل دی جائے:

حضرت مولانا امداد اللہ صاحب جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی۔

حضرت مولانا حسین احمد صاحب جامعہ عثمانیہ پیشاور

حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم صاحب دار العلوم چمن

حضرت مولانا قاضی عبد الرشید صاحب دار العلوم فاروقیہ راولپنڈی

Tadreeb ul Muallimeen

آن لائن پڑھیں

تدریب المعلمین وفاق المدارس

ڈاون لوڈ کریں

Link 1     Link 2

عبادات فضائل و مسائل

عبادات فضائل و مسائل

عبادات پر ایک ایسی کتاب جس میں ہر فریضہ عبادت کے مفہوم ، اس کے حکم، اس کی فضیلت واہمیت اور فوائد و مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے ضروری فقہی مسائل بھی بیان کیے گئے ہیں تا کہ قاری کو ایک ہی کتاب میں اس سے متعلق ضروری معلومات مل جائیں اور وہ بہت سی کتابوں کا ضرورت مند نہ رہے۔

Ibadaat Fazail wa Masail

By Maulana Siraj ud Din Nadwi

Read Online

Ibadaat Fazail wa Masail By Maulana Siraj ud Din Nadwi عبادات فضائل و مسائل

Download (5MB)

Link 1       Link 2

عبادات فضائل و مسائل

تالیف: مولانا سراج الدین ندوی

ترادف الالفاظ فی القرآن

ترادف الالفاظ فی القرآن

ترادف الالفاظ فی القرآن مرتب: مولانا عبد الستار القاسمى

مقدمه

قدیم زمانہ سے ہی انسانی برادری لغت ( زبان ) سے واقف ہے کیونکہ لغت ایک ایسی شکل ہے جس کے ذریعہ انسان دوسری مخلوقات سے ممیز اور جدا ہوتا ہے۔ اور جب انسان زبان میں تفنن اور مہارت تامہ حاصل کر لیتا ہے، تو یہی لغت انسان کے لئے تہذیب و تمدن اور معاشرہ کی تعمیر کے لئے کافی معاون ثابت ہوتی ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے تو بجا ہوگا کہ لغت، تہذیب و تمدن اور معاشرہ آپس میں ایسا غم ہو گئے کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لئے جز ولا ینفک بن گیا۔ ماہرین لغت اس پس و پیش میں تھے کہ لغت اور تہذیب و تمدن کے مابین اولیت کسے حاصل ہے، اور وجودی اعتبار سے کون مقدم ہے لیکن آج کل کی نئی تحقیق نے اس جیسے سوال سے پرے ہٹ کر یہ ثابت کیا ہے کہ لغت اور فکر انسانی کے مابین تلازم کی نسبت ہے اور کسی معاشرہ کو وجود میں لانے کے لئے زبان کی ضرورت ہوا کر تی ہے اور تعمیر تمدن، انسانی معاشرہ کامحتاج ہے۔

ہزاروں سال سے انسانی برادری لغت سے وابستہ رہی ہے لیکن تدوین زبان کا نظر یہ ایک عرصہ کے بعد رونما ہوا تا کہ آنے والی نسل کے لئے اس زبان کو باقی رکھا جائے ، بہت ساری قومیں زبان کو بطور نطق استعمال کرتی تھیں لکھنے سے بالکل واقف نہ تھیں کچھ تو میں اس بات کی قائل تھیں کہ وہ عبارات جو تكلما استعمال ہورہی ہے اسکی تدوین ممکن ہی نہیں بعض اقوام ایسی ہیں جنکی زبان کا تدوینی سلسلہ حال ہی میں رونما ہوا، بہر حال لغت کا وجود زمانہ مدیدہ سے ہے چاہے مکتوب ہو یا صرف منطوق ، کیونکہ انسان روز مرہ کی زندگی میں زبان کا محتاج ہے، رہا مسئلہ تدوین لغت کا تو وہ ترقی و تمدن کے بعد ہی وجود میں آتی ہے۔

علامہ ابن جئی زبان کی تعریف کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: لغت ایک ایسی آواز ہے جسکے ذریعہ ہر قوم اپنے اغراض و مقاصد بیان کرتی ہے۔ بلا شبہ یہ تعریف زبان کے تمام عناصر کو سمیٹے ہوئے ہے، کیونکہ انہوں نے یہ باور کرانے کی کوشس کی کہ زبان کی ماہیت آواز ہی ہے، چناں چہ ایسے لوگوں کا رد بھی کیا ہے جو اس بات کے قائل ہیں کہ زبان کی ماہیت کتابی شکل ہے۔ نیز اس تعریف میں دو پہلو کی وضاحت کی گئی ہے۔

اولا : ماہیت لغت کی وضاحت

ثانياً : قوم کے حق میں زبان کا کردار اور فرض منصبی

زبان کا کردار : تحقیق زبان اور مطالعہ لغت میں صرف لفظ کے ڈھانچے کی خد و خال کا جان لینا کافی نہیں ہے

بلکہ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ معاشرہ اور سوسائٹی میں زبان کا کیا کردار ہے۔

انسانی معاشرہ میں لغت اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے، کبھی تو اقوام کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتی ہے، کبھی قوموں کے اخلاق و عادات کی غمازی ، اور کبھی کبھی قبائل وشعوب کی ادبی اور فکری سرگرمیوں کو دوسری اقوام کے سامنے اجاگر کرتی ہے، جس کے نتیجہ میں دیگر قو میں زبان واخت کی بنیاد

پر مثبت و منفی طور سے متاثر ہوتی ہیں۔

علم انت کافی میدان علم لغت کا دائرہ کافی وسیع ہے اس میں مختلف ناحیتوں سے فتنی کمال پیدا کیا جاسکتا ہے وہ ناحیت

مندرجہ ذیل ہیں۔

Taraduf Al Alfaz fil Quran

By Maulana Abdus Sattar Al Qasmi

Read Online

Taraduf Al Alfaz fil Quran By Maulana Abdus Sattar Al Qasmi ترادف الالفاظ فی القرآن

Download (5MB)

Link 1      Link 2