E-Islamic Books

کیمیا گری، الکیمسٹ ناول

کیمیا گری، الکیمسٹ ناول

اس ناول کی اب تک بیس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں

کیمیاگری اس کتاب کے عنوان سے لگتا ہے جیسے ہی کوئی مہماتی قسم کا ناول ہو گا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اس میں یہ دونوں خوبیاں ہیں مگر اس کے باوجود بیا پنی طرز کی ایک بہت مختلف ، شاندار اور غیر معمولی کتاب ہے۔ یہ دنیا کی چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو کر کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔ جن میں اس کے اردو ترجمہ کی چند کاپیاں بھی شامل کر لیں:

یہی کچھ ہے ساقی متاع فقیر تلفن برطرف می انسانی فکر ، خواہش طمع ، جوش، ہمت اور نیرگی زمانہ کی ایک عجیب و غریب اور انتہائی دلچسپ داستان ہے اور زیرنظر ترجمہ میں بیان کو آسان اور مؤثر بنانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ جو یقینا قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

اس ترجے کا مقصد معاشی فائدے کا حصول یا اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر تا مقصد نہیں ہے بلکہ نی نسل کو وہ اہم پیغام دینا ہے جو زندگی کی حقیقت سے انہیں روشناس کرواتا ہے اور مقصد کی اہمیت، اس کے حصول کی گن اور اس کے لیے قربانی دینے کی ہمت پیدا کرتا ہے۔

برادرم عمر الغزالی دردمند دل رکھتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح اور ترقی کے لیے ہمہ وقت نئے نئے طریقے سوچنے اور ان کو عملی شکل دینے میں کوشاں رہتے ہیں مجھے یقین ہے کہ ان کی یہ کوشش رائیگاں نہیں نہیں جائے گی اور اس کے مطالعے سے نگہ بلند خن دلنواز، جاں پرسوز کا ایک ایسا منظر کھلے گا جس سے ہماری نسل کے قارئین بالخصوص استفادہ کریں گے۔

امجد اسلام امجد

لاہور

Alchemist Novel in urdu

آن لائن پڑھیں

alchemist-paulo-coelho_0000

Downlaod

Exit mobile version