Site icon E-Islamic Books

چنگیز خان ناول اسلم راہی

چنگیز خان ناول

چنگیز خان ناول اسلم راہی ایم اے

جہاں تک خلیفہ بغداد کے وفد کے چنگیز خان کے پاس جانے اور علاؤ الدین خوارزم شاہ اور اس کی مملکت پر حملہ آور ہونے کا تعلق تھا تو اس سے متعلق مؤرخین تفصیل کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان فرماں روا تخت نشین ہوتا تو خلیفہ کے نمائندے جشن میں شریک ہوتے۔ اور فرماں روا کو دربار خلافت سے خلعت کے علاوہ پروانہ حکومت بھی عطا ہوتا تھا۔

خوارزم شاہ یعنی علاوالدین کو خلیفہ کی طرف سے نہ تو خلعت عطا ہوا، نہ ہی پروانہ حکومت۔ چنانچہ علاؤ الدین، خلیفہ کی اس حرکت سے سخت برافروختہ تھا۔ چونکہ باقی حکمرانوں کو وہ ایک ایک کر کے ختم کر چکا تھا، اس لئے اب وہ خلیفہ سے دو دو ہاتھ کرنے

کا ارادہ رکھتا تھا۔

مزید براں حج کے موقع پر جو شخص سلطان کی طرف سے حاجیوں کے قافلے کا سالار ہو کر گیا تھا اس نے واپسی پر سلطان کو بتایا کہ حج کے موقع پر خلیفہ بغداد نے خوارزم شاہی پرچم کو قلعہ الموت کے شیخ الجبل کے جھنڈے سے پیچھے رکھا تھا۔ جسے خوارزم شاہ نے اپنی بے عزتی ، اپنی تو ہین خیال کیا تھا۔ مؤرخین یہ بھی لکھتے ہیں کہ کچھ عرصہ پیشتر ایک ایسا موقع بھی آیا تھا کہ خلیفہ نے چند فدائیوں کی خدمت سلطان کے قتل کے لئے حاصل کی تھی لیکن حُسنِ اتفاق سے سلطان علاؤالدین پر ان کا داؤ نہ چل سکا تھا۔ مؤرخین یہ بھی لکھتے ہیں کہ سلطان کے ایک جانباز سردار کو جس کا نام العلمش تھا، خلیفہ بغداد الناصر باللہ کے اُکسانے پر فدائیوں نے قتل کر دیا تھا۔

Changaiz Khan

by Aslam Rahi MA

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

Exit mobile version