Tuesday, April 23, 2024
HomeLatest || تازہ ترینحبیب الفتاوی

حبیب الفتاوی

حبیب الفتاوی

حبيب الفتاوى (اول)

تقريظات

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

مختلف زمانوں اور اوقات میں دین و شریعت کے مسائل ایک عرصہ سے مجھ سے معلوم کئے جاتے رہے اور ان کے جوابات بھی قرآن وحدیث اور بزرگ فقہاء کرام کی تحقیقات کی روشنی میں دئیے جاتے رہے، میرے ایک دوست نے انہیں مرتب کیا اور پھر یہ فتاوے حبیب الفتاوی“ کے عنوان سے شائع بھی ہوئے اور بحمد اللہ مقبول بھی ہوئے۔ اب دیو بند کے ایک باوقار کتبخانہ کے مالک جناب مولانا محمد طیب صاحب، اپنے کتب خانہ مکتبہ طیبہ سے شائع کر رہے ہیں۔ مجھے مسرت ہے، میں بصد خوشی آپ کو اس کی طباعت واشاعت اور اس کے مالکانہ حقوق کی نہ صرف اجازت دیتا ہوں، بلکہ اس اشاعت کی

مقبولیت اور محبوبیت کے لئے دعاء گو ہوں۔

اللہ رب العزت ہر طرح کی سہولت سے نوازے، آمین ۔

مفتی حبیب اللہ قاسمی

۶ ارذی قعد ۱۴۴۰۰ جد

تقريظات

تعارف حضرت حبیب الامت دامت برکاتہم

حبیب الامت عارف باللہ حضرت مولانا، الحاج، حافظ قاری ، مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم چشتی قادری، نقشبندی سهروردی، دار العلوم دیوبند کے اکابر فضلاء میں سے ہیں۔ جنہوں نے پوری زندگی خدمت دین تبلیغ دین، اشاعت دین کے لئے وقف کر دی ہے ۔ آپ کی شخصیت اہل علم، اہل افتاء ، اہل تدریس ، اہل خطابت ، اہل قلم میں معروف و مشہور ہے۔ آپ نے میزان سے دورۂ حدیث بلکہ افتاء تک کی تعلیم ایک زمانہ تک دی ہے اور دے رہے ہیں۔ تمام علوم و فنون پر آپ کی نگاہ ہے آج آپ کے ہزاروں فیض یافتہ تلا منذ و ہند و بیرون ہند ہمہ جہت دینی وعلمی خدمات میں مصروف ہیں۔

آپ کے رشحات قلم کی تعداد درجنوں ہے جن سے دنیا استفادہ کر رہی ہے ۔ بالخصوص التوسل بسید الرجل، نیل الفرقدين في المصافحه باليدين المساعي المشكورة في الدعاء بعد المكتوبة احب الكلام فی مسئلۃ السلام، جذب القلوب، مبادیات حدیث علماء و قائدین کے لئے اعتدال کی ضرورت، والدین کا پیغام زوجین کے نام، احکام یوم الشک، مسلم معاشرہ کی تباہ کاریاں تحفۃ السالکین حضرات صوفیاء اور ان کے نظام باطن، تصوف و صوفیاء اور ان کا نظام تعلیم و تربیت، قد قوۃ السالکین، التوضیح الضروری شرح القدوری، حبیب العلوم شرح سلم العلوم، صدائے بلبل، حبیب الفتاوی، رسائل حبیب جلد اول و دم تحقیقات فقہیہ جیسی اہم تصنیفات ہزاروں علماء سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ان میں خاص طور سے حبیب العناوی کی چھ جلد میں اہل افتاء و دار الافتاء کے لئے سند کی حیثیت حاصل کر چکی ہیں۔ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے آپ اساسی ارکان میں سے ہیں، اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے مدعی خصوصی ہیں، الحبیب ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ہیں، جامعہ اسلامیہ دار العلوم مہذب پور بنجر پور اعظم گڑھ یوپی، انڈیا کے موسس و مہتمم اور شیخ الحدیث ہیں ۔ جامعہ کے دارالافتاء والقضاء کے آپ رئیس و صدر ہیں ، اور ہندوستان کے دیگر بہت سے اداروں کو آپ کی سر پرستی کا شرف حاصل ہے، دینی علمی ملی خدمت آپ کا طرہ امتیاز ہے۔ روحانی اعتبار سے آپ کا تعلق حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب نوراللہ مرقدہ سے ہے اور ایک طویل زمانہ تک ان کی صحبت میں رہنے اور اکتساب فیض کا موقع آپ کو دستیاب ہوا ہے، بعد کے اکابرین میں حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی وحضرت مولانا صدیق احمد صاحب باندوی و حضرت مولانا عبد الحکیم صاحب جونپوری کی خدمت میں رہنے اور فیوض و برکات کے حاصل کرنے کا ایک طویل زمانہ تک شرف حاصل رہا ہے۔ اور الحمد للہ حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی اور حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جونپوری سے اجازت بیعت بھی حاصل ہے۔ اور الحمد للہ حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی اور حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جو نپوری سے اجازت بیعت بھی حاصل ہے۔ روحانی اعتبار سے آپ کے فیض یافتہ ہزاروں ہزار افراد ہندو بیرون ہند میں پھلے ہوئے ہیں۔

میدان خطابت میں اللہ پاک نے آپ کو خصوصی ملکہ عطا فر مایا ہے، آپ کا خطاب از دل خیز و بردل ریز ڈکا مصداق ہوتا ہے، آپ کے خطابات کی مستقل سی ڈی ہندو بیرون ہند میں پائی جاتی ہے۔ اور انٹرنیٹ پر بھی آپ کے خطابات موجود ہیں، جن سے ایک عالم مستفید ہو رہا ہے۔

الغرض آپ بہت سے خصوصیات کے حامل ہیں، اللہ پاک نے بے پناہ خوبیوں کا مالک بنایا ہے اللہ پاک ہم سب کو حضرت والا کی قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے علوم و فیوض سے مستفید ہونے کی سعادت نصیب فرمائے ۔ آمین۔

از خادم دار الافتاء مفتی عبد النور قاسمی جیبی

Habib ul Fatawa By Mufti Habibullah Qasmi

Read Online

Vol 01      Vol 02      Vol 03

Vol 04      Vol 05      Vol 06

Vol 07      Vol 08

Download Link 1

Vol 01(5MB)       Vol 02(4MB)

Vol 03(5MB)     Vol 04(5MB)

Vol 05(4MB)     Vol 06(5MB)

Vol 07(4MB)     Vol 08(4MB)

Download Link 2

Vol 01(5MB)       Vol 02(4MB)

Vol 03(5MB)     Vol 04(5MB)

Vol 05(4MB)     Vol 06(5MB)

Vol 07(4MB)     Vol 08(4MB)

جلد1: کتاب الطہارۃ، کتاب الصلوۃ۔

جلد2: کتاب الصلوۃ۔

جلد3: کتاب الصوم، کتاب الزکوۃ، کتاب الحج، کتاب النکاح۔

جلد4: کتاب الطلاق۔ کتاب الذبائح و الاضحیۃ۔

جلد5: کتاب البیوع۔ کتاب الہبہ۔ کتاب الاجارۃ۔ کتاب الربا و الرشوۃ و القمار۔ کتاب النذر و الایمان۔ کتاب الوقف۔ کتاب الفرائض و المیراث و الوصایا۔

جلد6: کتاب المساجد۔ کتاب المدارس۔ کتاب الحظر و الاباحۃ۔ کتاب البدعات و الرسوم۔

جلد7: کتاب الاشتات۔ کتاب المفقود۔ کتاب الجنایات۔

جلد8: کتاب الطہارۃ، الصلاۃ، الصوم، الحج، النکاح، الطلاق، البیوع، الاضحیۃ، العقیقۃ، المساجد، الاجارۃ، الہبۃ، الاشتات، الایمان و النذور، الحظر و الاباحۃ، الفرائض

سلسلہ قصص الانبیاء از اشتیاق احمد

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular