Wednesday, May 29, 2024

ہمارے رسول ﷺ

ہمارے رسول ﷺ

حرف اولین

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين.

رب دو جہاں کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اس سسکتی ، چینی ، کراہتی اور جاں بہ لب دنیا کے انسانیت میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی اور ہادی عالم بنا کر ایک نسخہ کیمیا لیکر بھیجا ، آپ کی بعثت سے مردہ دلوں میں جان آگئی ، ایمان ، اور اقدار واخلاق کے لحاظ سے سوکھی اور بنجر زمین ایک آن میں لہلہا اٹھی ، اس رسول عربی نے زندگی کے ہر شعبے اور ہر پہلو کے بارے میں افراط و تفریط سے پاک انتہائی معقول، معتدل، متوازن اور بہترین راستے بتائے ، صرف زبانی کلامی نہیں ؛ بلکہ اپنی سیرت و کردار سے بنی نوع انسانی کے ہر طبقے کے لئے انفرادی واجتماعی ہدایات دیں جو تا قیامت چراغ راہ کی حیثیت سے اسوہ دو نمونہ عمل رہیں گی ، اس نبی کی زندگی کھلی کتاب ہے، کوئی گوشہ پردہ خفاء میں ( پرائیویٹ ) نہیں ، اس نبی پہ اور اس کے ختم نبوت پر ایمان لانا ، اس کے اخلاق و کردار سے آگاہی حاصل کرنا ، اس سے دلی محبت کرنا ، اس کی اطاعت واتباع کرنا ، اس کے حکم پر سر تسلیم خم کرنا ، اس کی دعوت کو عام کرنا اور اس پر زیادہ سے زیادہ درود وسلام بھیجنا ہر مسلمان کے لئے فریضہ ایمانی ہے اور جس پر ہماری فلاح و نجات کا دارو مدار ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت جس قدر قوی و محکم ہو گی آپ سے محبت بھی اسی قدر شدید ہوگی ، معرفت کی کمی سے آپ کی محبت میں کمی واقع ہوگی، سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وعقیدت اور آپ کی عظمت و برتری کے احساس کو بیدار کرنے اور اسے اپنے ذہن و دماغ اور سیرت و کردار میں پروان چڑھانے کے لیے آپ کی سیرت پاک کا مطالعہ نہایت ضروری ہے، الحمد للہ دنیا کی تقریباً ہر اہم زبان میں آپ کی سیرت پاک سے متعلق مستند و معتبر چھوٹی و بڑی کتابیں موجود ہیں، جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور حیات طیبہ سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔

زیر نظر رسالہ ہمارے رسول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جس میں سیرت نبوی سے متعلق مفصل ابحاث کو انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تا کہ نسل نو خصوصاً اسکول و کالجز کے طلبہ کے لئے لئے استفادہ آسان ہو سکے اور بچوں کی اٹھان اور نشو ونما اسلامی خطوط اور محبت رسول پہ ہو سکے اور زندگی کے کسی اگلے مرحلے میں کوئی نظریہ اور کوئی شخص ذہنی اغوا کر بچوں کو ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ یا ان کی سیرت کے خلاف ذہن سازی نہ کر سکے۔ اللہ تعالیٰ اس حقیر سی محنت کو قبول فرما کر میرے اور میرے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت اور ذریعہ نجات بنائے اور روز قیامت شفیع اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ، آمین

شکیل منصور القاسمی

سید پور ، بیگو سرائے

یکم ربیع الاول ۱۴۴۵ ھ بروز اتوار

Hamaray Rasool [SAW]

By Mufti Shakeel Mansoor Qasmi

Read Online

Download (2MB)

Link 1      Link 2

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular

درجہ بندی کیٹگری

Amliyat42Arabic books26Audio Books || آڈیو کتابیں9Beliefs || عقائد124Biographies of great people || سیرت اکابر145Biography || سیرت3Biography of Hazrat Muhammad || سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم71Biography of the Companions || سیرت صحابہ109Biography of the Prophets || سیرت انبیاء29Books in other languages0Children || بچوں کے لیے31Corners of human life || انسانی زندگی0Dajjaliyat Signs of Doomsday || دجالیت علامات قیامت39Dars e Nizami various books || درس نظامی مختلف کتب214Denying the hadith || فتنہ انکار حدیث20Dictionaries || لغات اور ڈکشنری42Economy || معیشت36English Books252Fatawa || فتاوٰی39Gardening || گارڈننگ34Hadith || حدیث42Hajj Umrah || حج عمرہ40Hakeem Muhammad Iqbal56Health14Health || طب و صحت198History7History || تاریخ141Jurisprudence || فقہ2Jurisprudential issues || فقہی مسائل174Latest || تازہ ترین2692Magazine || میگزین19Magic giants || جادو جنات52Novel || ناول47Nukat e Quran10Nukta17Online Quran Teaching32Poetry || شاعری7Politics || سیاست70Principles of Hadith || اصول حدیث48Principles of Jurisprudence || اصول فقہ28Quran || قرآن70Quranic Sciences || علوم قرآن62Roza/Ramazan || روزہ56Sabaq.pk4Sacrifice || قربانی17Salah || نماز55School Books41Science and technology || سائنس و ٹیکنالوجی34Selected columns || منتخب تحریریں6Sermons and advice || وعظ و نصیحت281Shah Waliullah || شاہ ولی اللہ محدث دہلوی40Society || معاشرت48Sources of Hadith || مصادر احادیث39Traditions || رسومات23Translations and interpretations || تراجم وتفاسیر119Travelogue || سفر نامے10Türkçe (Turkish)4Videos || ویڈیوز86Women || خواتین29Worship || عبادات41Zakat || زکوٰۃ11Zikrullah Prayers || اذکار و دعائیں47Русский(Russian)4د پښتو1قانون مفرد اعضاء45مختلف کتابیں1265مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کی کتب27हिन्दी(Hindi)7中文书籍 Chinese6