Videos || ویڈیوز

تم اپنی خوشیوں کےلئے دوسرے کے گھر اجاڑتے ہو

https://youtu.be/lrmJ2Gv_3V8

اللہ ظالم کے ساتھ نہیں، اللہ قاتل کے ساتھ نہیں۔ ظالم کا انجام برا ہے، قاتل کا انجام برا ہے۔

تم اپنی خوشیوں کےلئے دوسرے کے گھر اجاڑتے ہو، کیا موت نہیں آئے گی۔

نہ میں رہوں گا نہ عزیر بلوچ رہےگا،موت کا ایک جھٹکا سب کچھ ختم کردے گا۔ سب نے اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے۔ میں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، یہ ظلم وفساد ختم کرو، توبہ کرو اللہ سے تعلق جوڑو۔

اس سے بڑھ کر اعلائے کلمہ الحق کس مولوی نے ظالم کے سامنے کہا اور وہ ظالم آنسو بہاتا رہا۔

چند فرقہ پرست مولانا طارق جمیل کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصویر کو شیئر کرکے غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں، لیکن ان کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ اس تصویر کی اصل ویڈیو بھی شیئر کردیں۔ مولانا طارق جمیل مدظلہ نے اس بیان میں کئی مرتبہ عزیر بلوچ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اور کبھی نام لے کرسردار بلوچ  کہہ کر مخاطب کرکے ظلم، قتل، اور فساد چھوڑ کر توبہ کرنے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر زندگی گزارنے کا کہا۔ اس سے آگے وہ کیا کرسکتے تھے ، اس سے آگے کا کام حکومت کا تھا جو چار سال بعد اب حکومت نے کیا۔

یوٹیوب پر ایک گھنٹے کا بیان موجود ہے، آپ یہ چند منٹ کا کلپ دیکھ کر فیصلہ کریں مولانا نے اپنا حق ادا نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Back to top button