Monday, May 20, 2024
HomeHealth || طب و صحتتجزیہ کیس دوا کے انتخاب کا طریقہ

تجزیہ کیس دوا کے انتخاب کا طریقہ

تجزیہ کیس دوا کے انتخاب کا طریقہ

تجزیہ کیس دوا کے انتخاب کا طریقہ تالیف: ڈاکٹر رابن مرفی۔ ترجمہ: ہومیو ڈاکٹر ایس ایچ شہباز

پبلشرز نوٹ

ہومیو پیتھک پروفیشنل طریقہ علاج میں کیس ٹیکنگ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ یہ ایک ایسا آرٹ ہے جو کہ نہ صرف مریض میں مرض کے ارتقاء کے متعلق حتمی فیصلہ دیتا ہے بلکہ علاج کے بعد سامنے آنے والے نتائج کے سمجھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کیس ٹیکنگ کو دلچسپ اور ہار آور بنانے کیلئے ڈاکٹر رابن مرفی“ نے Case Analysis Prescribing” Techniques پر ایک کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ہم نے بطور تجزیہ کیس اور دوا کے انتخاب کا طریقہ کار کے نام سے کیا ہے۔ ڈاکٹر رابن مرفی جوکہ موجودہ دور کے ہومیو پیتھی میں ماسٹر مجھے جانے والے ڈاکٹر میں نے یہ کتاب ہو میو پیتھک طلباء اور دنیا بھر کے پریکٹشنر ز کیلئے لکھی ہے۔ اس کتاب میں آرکین انتخاب دوا میں غلطیاں قوت حیات صحت کی تعریف بیماری کی وجوہات کیس مینجمنٹ اور میازم جیسے عنوانات موجود ہیں۔ کتاب میں بحث کے دوران بہت سے کیسوں کے تجزیے اور علاج پر بھی بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب میں راہن کے لیکچرز کی سات کی ڈیز (95 منٹ کے دورانیے کی نی سی ڈی ) درج کی گئی ہیں۔ یہ آپ کو اس کتاب میں طالب علم اور استاد کے درمیان مکالمے کی شکل میں ملیں گی ۔ کتاب میں رابن نے سوال جواب کے ذریعے سب کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

یہ کتاب آپ کو پوٹینسی کے انتخاب کے طریقے کے متعلق بھی بہت سی معلومات فراہم کرے گی مصنف نے کیس ٹیکنگ میں پوائٹ وائز بحث کے ساتھ ساتھ تا کیدی بحث بھی کی ہے تا کہ متعلقہ موضوع اچھے طریقے سے واضح ہو جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے قیمتی اشارات بھی دیئے ہیں جو کہ کیس تک پہنچنے میں مد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مصنف نے آرگین کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات کو نمایاں کرتے ہوئے کیس ٹیکنگ کے بہت سے اہم پہلوؤں پر بھی بحث کی ہے جو اہم پہلو زیر بحث آئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ٹرائزنگ کے طریقے کیس ٹیکنگ کے مختلف طریقے کیس کے دوران مد نظر رکھی جانے والی وجہ تکالیف AIDS کے کیسوں کا کیسے علاج کیا جائے نشہ کے عادی لوگوں کا علاج کیسے کیا جائے علاج کے درست یا غلط ہونے کو جانچنے کے طریقے مصنف نے طالب علموں اور پریکٹشنر ز سے علاج کے دوران سرزد ہونے والی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ یہ کتاب مصنف کی طرف سے ایک جدید تحقیقی کتاب ہے۔

ابو بکر صدیق

Compressed TAJZIA CASE CASE

ANALYSIS by  ROBIN MURPHY

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

یہ بھی پڑھیں: ہومیو مجربات اور مرکبات  اور   ہومیوپیتھی میں لیکوریا کا علاج

RELATED ARTICLES

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

توجہ فرمائیں eislamicbook healp

Most Popular